ایام عزائے فاطمیہ ہر دور میں ظالموں اور ستمگروں کے خلاف احتجاج کا درس دیتے ہیں،علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی

25 نومبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)دفتر مجلس وحدت مسلمین بلتستان میں ایام فاطمیہ کی خمسہ مجالس کا سلسلہ جاری پہلی مجلس سےعلامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی جبکہ دوسری مجلس سے مولانا کاظم نے خطاب کیا۔ایام فاطمیہ کو عاشورا کی طرح اجراءکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایام عزائے فاطمیہ ہر دور میں ظالموں اور ستمگروں کے خلاف احتجاج کا درس دیتے ہیں۔ایام فاطمیہ اول کی آج تیسری مجلس سے  جناب سیدہ سلام اللہ کے ولائی کردار پر ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب خطاب کرینگے۔

کل بروز اتوار قبلہ شیخ احمد علی نوری صاحب جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے سیاسی اجتماعی کردار پر روشنی ڈالیں گے۔بروز پیر 13 جمادی الاول کی رات ایام فاطمیہ کی آخری مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مجاھد ملت آغا سید علی رضوی بین الاقوامی حالات اور خطہ کے حالات پر اہم خطاب کرینگے۔جناب سیدہ کا اجتماعی کردار ہمیں ہر زمانے میں یزیدیت سے برسر پیکار رہنے کا درس دیتاہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree