علامہ غلام حسنین نے ہمیشہ پاکستان بچانے اور قوم کو متحد کرنیکی بات کی ، علامہ ہاشم موسوی

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری ایک شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پندرہ سو سے دو ہزار شہدا کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے ہیں۔ انکی جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی عالم دین اور ایک شریف انسان ہیں۔ جو اتحاد امت مسلمہ کیلئے بات کرتے ہیں۔ علامہ غلام حسنین نے ہمیشہ پاکستان بچانے اور قوم کو متحد کرنے کی بات کی ہے۔ انہیں بے بنیاد الزام لگا کر زہنی طور پر ٹارچر کرنا انصاف نہیں ہو سکتا ہے۔ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ کاش ہمارے ادارے پاکستان کے اصل دشمنوں کو پہچان لیں۔ ہمارے اداروں کو ان عناصر کو پہچاننا چاہئے جو دہشتگردی کرکے اس ملک کو برباد کرنے، پاکستانی عوام کے قتل عام اور فوجیوں کے سروں سے فٹبال کھیلنے میں ملوث تھے۔ اداروں کو انکے پیچھے جاکر انکو گرفتار کرنا چاہئے۔ ایک بے گناہ عالم دین کو پکڑنا کبھی انصاف نہیں ہو سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree