مولانا ثنا اللہ جمالی ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم ضلع اوستہ محمد منتخب،صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے حلف لیا

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اوستہ محمد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اوستہ محمد کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور تنظیمی کنونشن گنداخہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے اگلے تین سال کے لئے مولانا ثنا اللہ جمالی ضلعی صدر برائے ضلع اوستہ محمد منتخب ہوئے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ہمیشہ ملت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مرکز سے لے کر یونٹس تک کردار سازی کے لئے اسٹڈی سرکل کے پروگرامز کا آغاز کر چکی ہے۔ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں۔ یونٹس میں اخلاقی دروس اور ہفتہ وار دعاوں کے پروگرامز کا انعقاد نہایت ضروری ہے اور ان پروگرامز میں شرکت ضروری ہے۔

اس موقع صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ جس کے لئے سب عہدیداران کو اپنے اپنے علاقوں میں فعال یونٹس کے قیام کے لئے محنت کرنی ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا عبدالحق جمالی نے اس موقع پر کہا کہ آئمہ معصومین کی سیرت عالم کے لئے نمونہ ہے۔ سیرت چہاردہ معصومین پر عمل کرکے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ عبدالحق جمالی، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی، درگاہ ستار شاہ سجادہ نشین کے فرزند سید الطاف حسین شاہ، درگاہ سید غلام علی شاہ کے سجادہ نشین علی مردان شاہ، سید عباس شاہ، اسرار احمد جمالی، وڈیرہ مختار خان جمالی، میر یوسف خان سیال، میر شیراز خان سیال موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree