بلوچستان کےسیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں حکومت اور پاک فوج فوری امداد یقینی بنائے، علامہ سہیل اکبر شیرازی

18 اگست 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے سیلاب زدہ لوگ یارو مددگار پاک افواج  حکومتی اراکین و فلاحی اداروں سے مدد کی اپیل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدرعلامہ سہیل اکبر شیرازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت پورا بلوچستان شدید بارشوں اونچے درجے کے سیلابوں کی زد میں ہے بلوچستان کے اکثر علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور مزید بارشوں اور سیلابوں کا شدید خطرہ ہے اس مصیبت کی گھڑی میں حکومتی اراکین بلدیاتی نمائندگان غائب کرونا سے بلوچستان میں ایک سال میں کچھ ہلاکتیں ہوئیں تھیں تو حکومت نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا اور حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کئی ہزار مویشی و مکانات منہدم ہو چکے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا کروڑوں روپے کا نقصانات ہونے کے باوجود حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے حکومت کی جانب ابھی تک امدادی کارروائیاں نا ہونے کے برابر ہیں اورجو تھوڑا بہت امدادی سامان سیلاب زدہ لوگوں کے لیے آیا ہے وہ بھی صیح طریقہ سے تقسیم نہیں ہورہامن پسند افراد کو دیا جارہا ہے بلوچستان کاملک کے اکثر علاقوں سے زمینی وموصلاتی رابطے منقطع ہوچکا ہے روڈ راستے بند ہیں لوگ بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں افسوس ہے کہ ہمارے حکمران اس ایمرجنسی حالات میں بھی خواب خرگوش سے بیدار نہیں ہورہے اس بار فلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی کوئی خاص امدادی کارروائیاں نظر نہیں آرہی ہیں سیلاب وبارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے روزگار کے مواقع ختم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلوچستان کے اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے  وابستہ ہے اس وقت فصلات مکمل ختم ہوگئے ہیں زرعی زمینیں غیر آباد ہوچکی ہیں لوگ بے روزگار  ہوچکے ہیں لوگ نان نفقہ کے لیے پریشان ہیں  عوام امدادی کارروائیوں کی منتظر ہے لوگ بے گھر ہوچکے ہیں لوگ اپنے خاندانوں سمیت  اس شدید گرمی میں آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی کمی وقلت کا سامنا ہے لوگوں کو صاف پانی پینے کے لیے میسر نہیں بلوچستان کی عوام وزیراعظم پاک افواج ملکی وغیر ملکی فلاحی اداروں مخیر حضرات   وزیر اعلیٰ بلوچستان و   بلوچستان کے منتخب نمائندوں وزیروں  سے گذارش واپیل کرتے ہیں  کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں اور مصیبت کی گھڑی میں لوگوں کی امداد کی جائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree