نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، آغا رضا

05 مارچ 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر عہدیداران نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن ہمارا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر ان کالعدم تنظیموں کی سرپرستی بند کی جائے۔ پشاور اور کوئٹہ میں جن لوگوں کی جانیں گئیں اور جن کو اپاہج بنایا گیا، حکومت ان کا علاج کروائے اور انہیں معاوضہ دے۔ حکومت ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقع سزا دے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ جب تک آزاد داخلہ اور خارجہ پالیسی نہیں بنائی جاتی، حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ حملہ آور دھڑلے سے واقعہ کرکے چلے جاتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ آئی جی پولیس کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ ہمیں پاکستان اور پاکستان کو ہماری فکر کرنی چاہیئے۔ کوئٹہ میں پہلے دو شیعہ تاجروں کو نشانہ بنایا گیا، پھر ہجوم جمع ہوتے ہی دھماکہ کیا گیا۔ کچھ عرصے کے لئے واقعات کم ہوگئے تھے، مگر ختم نہیں ہوئے۔ واقعات کرنے والے دھڑلے سے ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کون ان کی سرپرستی کر رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree