ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کےتحت کوئٹہ میں القدس ریلی کا انعقاد، شہدائے راہ القدس کو خراج تحسین

23 مئی 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں القدس ریلی امام بارگاہ ہزارہ کلان پرنس روڈ سے شاہ ٹاور تک نکالی گئی جو بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

القدس ریلی میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ولایت جعفری ، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور دیگر رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے۔

شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سالہا سال سے مظلوم فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی نا جائز قبضے کیخلاف پوری عالم انسانیت خصوصا” عالم اسلام کے سربراہان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد قابض ریاست ہے ، مسئلہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین کا واحد حل بھارت اور اسرائیل کا قابض علاقوں سے باہر نکلنا ہے۔

ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ اقوام عالم دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے۔شرکائے ریلی نے شہدائے راہ القدس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کہ یوم القدس کا اعلان کر کے امام خمینی نے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کو پوری دنیا میں آشکار کردیا ،انہوں نے امریکی دوغلی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ۔ یہ احتجاجی جلوس امریکہ اور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسوں کیخلاف موثر تحریک بن چکی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree