علامہ نواز عرفانی کی شہادت کرم ایجنسی سمیت پوری ملت تشیع کا ناقابل تلافی نقصان ہے،علامہ سبطین حسینی

27 نومبر 2014

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے اسلام آباد میں پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین پیش نماز مرکزی جامعہ مسجد علامہ شیخ نوازعرفانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ نوازعرفانی کا قتل یہ ثابت کرتا ہے کہ ملک میں دہشتگرد جب چاہیں، جس کو چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں، ملک میں جنگل کا قانون ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ نواز عرفانی کی دینی خدمات بلخصوص پارا چنار کے عوام کیلئے کاوشیں ہمیشہ یار رکھی جائیں  گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree