سید نقی شاہ فخری کی زیر صدارت اجلاس ،ایم ڈبلیو ایم مڈل لوئرکرم تحصیل کابینہ کی تشکیل

06 مارچ 2023

وحدت نیوز( مڈل لوئرکرم) مڈل لوئرکرم تحصیل سطح پر کل بروز اتوار ایک اہم میٹنگ بمقام مست بابا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نقی شاہ فخری کے صدارت میں میٹنگ منعقد ہوا، جسمیں لوئرکرم کے ہر گاؤں کی دردمند جوانوں کی نمائندگی موجود تھی، میٹنگ میں ایم ڈبلیو ایم کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور کسی نے نہ صرف احساس کیا بلکہ ہرکسی نے ایم ڈبلیو ایم کو اپنی ضرورت قرار دیا۔ لوئرکرم کے بےتحاشا علاقائی مسائل اور اخلاقی مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اگرچہ مڈل لوئرکرم میں موجود دردمند جوانوں میں ہر کوئی اپنی اپنی جگہ کوشش کر رہے ہیں مگر اجتماعی طور پر کوئی آواز نہ تھی۔ تو سب احباب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم سب کو ملکر اجتماعی طور پر ایک ہی پلیٹ فارم سے اپنی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا کیونکہ اسکے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، تو موقع پر موجود ہر فرد نے ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل کابینہ میں شرکت کی دعوت نہ صرف قبول کی بلکہ ذمہ داری نبھانے کا بھی عہد کیا۔
تو جن دوستوں نے بحیثیت ایم ڈبلیو ایم تحصیل صدر شکیل حسین  کیساتھ چلنے کا عہد کیا انکے نام درجہ ذیل ہیں۔
1۔ سید اعجاز حسین۔     ابراہیم زئی
2۔ افتخار حسین افتی۔     بستو
3۔ ذاکر واجد حسین۔    ٹوپکی
4۔ عارف حسین۔       ٹوپکی
 5۔ سید مرتضی شیرازی۔  سمیر
6۔ سید محمد طاہر۔         بالشخیل
7۔ سید عرب حسین ۔    یعقوبی پار
8۔ ذاکر صابر حسین۔    یعقوبی آر
9۔ شجاعت حسین۔     بستو اپر
10۔ مصور حسین۔      شکردرہ
11۔شفاعت آغا۔      سنگینہ
12۔سید عطا حسین۔    مہورہ
13۔ سید محمد نقی۔        مہورہ
14۔ قاسم علی۔         گوساڑ کوٹکی
15۔سید حسن رضا۔     ابراہیم زئی
16 ۔ شجاعت حسین۔    لوئر بستو

مذکورہ بالا احباب کو باقاعدہ ذمہ داریاں دینے کیلئے پندرہ شعبان المعظم کے فورا بعد میٹنگ بلائی جائیگی، تو ہر کسی کو اپنی صلاحیت کی مطابق ذمہ داری دی جائیگی۔  انشاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree