ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواکی صوبائی کابینہ کا اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی ودیگرمرکزی قائدین کی خصوصی شرکت

07 دسمبر 2021

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، معاوں سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا اور ارشاد بنگش نے شرکت کی۔  

صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے صوبائی کارکردگی اور صوبے کے مسائل سے وفد کو آگاہ کیا۔انہوں نے تنظیم سازی کے عمل  اور روابط میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ باہمی گفت و شنید اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چار ماہ کے دوران ضلعی تنظیم  سازی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ کوہاٹ اور پشاور ڈویژن کو مزید فعال کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی مسائل کے حل کے لیے صوبائی دفتر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا اور انتظامی رابطوں میں مزید وسعت لانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree