وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی اور صوبائی رہنما تہور شاہ اور اسد عباس زیدی کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات،ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ دنوں ہونے والے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بات چیت،علامہ غضنفر نقوی نےتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر گیا ہے شاہد شیرازی اور دوسرے وکلا کے قاتل نہیں پکڑے گئےاسی کمزوری کی وجہ سے گزشتہ دنوں دو پولیس نوجوانوں اور شاہد شیرازی کے چچا مظہر شیرازی کو شہید کیا گیا ہے۔ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرےانہوں نے DCO اور DPO سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وجہ گرفتار شیعہ افراد کو بھی فوری رہائی کی جائے۔DCO نے مطالبات پر جلدعمل کی یقین دہانی کرائی۔