دنیا کی ظالم طاقتوں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور صہیونزم سے ٹکرانا عین سیرت نبویؐ ہے، علامہ باقر زیدی

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)ماہ ربیع اول میں پوری مسلم اُمّہ اور بالخصوص اہلیان پاکستان کو عید میلاد النبی (ص) کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، مظلوم انسانیت کی مدد کرنا سیرت النبی (ص) ہے، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مقدس تمام عالمین کے لئے اتحاد و وحدت اور عشق کا مرکز و محور ہے، مستونگ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع اور ہنگو مسجد میں نماز جمعہ میں خودکش حملے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، مسجد و میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں پر دہشتگردی کرنے والے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی میں خداداد چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے لگائی جانے والی سبیل پر شرکاء جلوس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، سید علی حسین نقوی، ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان اقوام کا عشق و محبت نبی کریم (ص) کی ذات اقدس ہے، عید میلاد النبی (ص) کا مقدس موقع مسلمان اقوام سے تقاضہ کرتا ہے کہ رسول گرام (ص) کی سیرت مبارک پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے ظلم و جور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دنیا کی ظالم طاقتوں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور صہیونزم سے ٹکرانا عین سیرت نبوی (ص) ہے، مظلوم انسانیت کی مدد کرنا سیرت النبی (ص) ہے، تمام انبیاء کرام کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ اور مظلوم طبقہ کو ظالم سے نجات عطا کرنا تھا اور یہ عظیم فریضہ ہمارے پیاری نبی کریم خاتم النبیین (ص) نے انجام دیا، پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان موقع پر دنیا کی مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین، کشمیر اور دیگر کو ضرور یاد رکھیں اور سیرت النبی (ص) پر عمل پیرا ہوتے ہوئے موجودہ زمانہ کی ظالم و باطل قوتوں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور عالمی صہیونزم کے مغربی و عربی آلہ کاروں کے خلاف صدائے حق بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا بدترین ظلم اور سفاکیت فلسطین، کشمیر میں جاری ہے اور اگر مسلم اقوام نے اس ظلم پر خاموشی اختیار رکھی تو پھر سیرت النبی (ص) کا تقاضہ پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے ملک بھر میں جاری عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان اجتماعات منعقد کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام بغیر کسی تفریق کے رسول اکرم (ص) کے ذات مبارکہ کو اپنے عشق اور والہانہ محبت ک محور و مرکز قرار دیتے ہیں۔ رہنماؤں نے مستوگ، ژوپ، ہنگو واقع میں شہید و زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور دہشت گردانہ واقعات میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں جلد صحتیابی کی خصوصی دعائیں کی۔دریں اثناء جشن عید میلاد النبی ص کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شرکائے جلوس کیلئے سندھ بھر میں 200 سے زائد مقامات جلوسوں کی گزرگاہوں پر پانی و شربت کی سبیلیں لگائی گئیں جس میں رہنماؤں کارکنان نے سندھ بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے شرکاء کو پانی سمیت مختلف شربتوں کی سبیل کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree