چیلنجز کے مقابلے کیلئے معاشرے میں تعلیم کا شعور بھی اجاگر کرنا ہو گا چونکہ علم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی کی ایم ڈبلیوایم کے وفد سے گفتگو

02 جنوری 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے علماء کے وفد کے ہمراہ نامور عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی۔

 ملاقات میں ملکی و قومی اور عالم اسلام کے مختلف امور پرتفصیلی گفتگو ہوئی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے حکمران اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔

انہوں نے کہا آج عوام مشکلات کا شکار ہے بیروزگاری،مہنگائی،دہشت گردی اور فرقہ واریت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے سیاسی جماعتوں کے رہنما اور موجودہ حکمران ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے مزید کہاایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشرے میں تعلیم کا شعور بھی اجاگر کرنا ہو گا چونکہ علم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں اور اقتصادی طور پر مستحکم ہوتی ہیں پھر لوگوں میں خوشحال آتی ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع سینٹرل کراچی کے صدر علامہ ملک غلام عباس،علامہ بشیر انصاری،علامہ نذیر جنتی،مولانا عباس مطہری اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نیئر علی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree