ماتمی انجموں اور بانیان مجالس کا عزاداری دشمن پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے خلاف ٹھوس، دوٹوک اور واضح موقف پر ایم ڈبلیوایم رہنما احسن عباس سے اظہارِ تشکر

04 جولائی 2022

وحدت نیوز(کراچی) گلشن حدید سے مرکزی جامع مسجد جعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کی انتظامیہ انجمن غلامان آل رسولؐ کے صدر فرحت عباس ،محب علی ہسیبانی، فوکل پرسن نجم مغل ، شہزاد چوہدری اور حیدر رضوی کی وحدت ہاؤس ضلعی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم ملیر آمد ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سید احسن عباس رضوی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات۔

وفد نے پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ خصوصاً CEO شجاع حسین خوارزمی کی مرکزی جامع مسجد جعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی امور عشرہ محرم الحرام میں بلاجواز رکاوٹوں اور بے جا مداخلت کے خلاف ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرنے پرمجلس وحدت مسلمین اور ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی کا شکریہ اداکیا، ضلعی صدر نے کہا کہ یہ ہمارا قومی و ملی فریضہ ہے ، عزاداری ہے تو ملی تنظیموں کا وجود باقی ہے ورنہ ایسی تنظیم یا عہدہ کس مصرف کا جو عزاداری کا تحفظ یا دفاع نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد وبارگاہ انتظامیہ کے ہرجائزموقف کی تائید کرتے ہیں اور ہر لمحہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گےاورانتظامیہ کے غیر منطقی اور ناقابل برداشت اقدامات کے مقابل ڈٹے رہیں گے ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی اور شعیب رضا رضوی بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree