ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ریلی پر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

23 جولائی 2013

iqtedarوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام گزشتہ روز شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر ہونے والے حملے کے خلاف جامع مسجد حیدریہ گلگشت سے جلال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء جب جلال چوک کے قریب پہنچے تو نامعلوم شخص نے ریلی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا اور بعد ازاں اُسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما سید شبر رضا زیدی نے کہا کہ ریلی پر فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کس نوعیت کا واقعہ ہے لیکن پولیس تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد ہی کچھ پتا چلے گا۔ دوسری طرف ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے بعد ملتان میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کسی کالعدم جماعت سے بھی ہوسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree