ضمنی انتخاب حلقہ PP-158 لاہور ،ایم ڈبلیوایم کا چوہدری مونس الہیٰ کی مکمل حمایت کا اعلان

15 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)حلقہ PP-158 لاہور میں 21 اپریل کو ضمنی الیکش ہورہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حلقہ پی پی 158 کے امیدوار جناب مونس الہی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی نے مونس الہی صاحب کے وفد کوجس میں ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس  ، محترمہ ثمینہ خاور صاحبہ اوردیگر افراد شامل تھے ،خوش آمدید کہا اور کہا شعبہ سیاسیات پنجاب کی ذمہ داری میرے پاس ہے اور میں 2013 ء کے الیکشن سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر کام کررہا ہوں ۔ جب سے ہمار ے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نےتاکید فرمائی کہ پی ٹی آئی سے ہم آہنگ ہوگر الیکشن کمپین کرنی ہے تو تب سے میں ہمیشہ برادر بزرگوار جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ہدایات کے مطابق عمل کررہا ہوں وہ میرے نہایت قابل احترام ہیں ۔آج وہ خصوصی طور پر میری درخواست پر اس میٹنگ میں حاضر ہوئے ہیں۔ لہذاان کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود انہوں نے میری بات مانی اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ آج وہ اس میٹنگ میں ہمارے درمیان ہیں ۔

ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے دوستوں کے ساتھ ایک میٹنگ ایرینج کی گئی ہے تب سے میں نے پلان بنایا کہ مجھے خود اس میٹنگ میں جانا ہے میں نے محترمہ ثمینہ خاور اور دیگر ساتھیوں کو کہا کہ آپ لوگ پہنچیں میں بھی پہنچ جاوں گا ۔اس دوران میں مسلسل سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے ساتھ رابطے میں تھا ۔جس حلقے کی سفارش لیکر ہم آئے ۔ ہمیں امید ہے آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے ۔ ہمارا رابطہ آجسے نہیں بلکہ جب ہماری ایک دوسرے سے آشنائی ہوئی ہے اور ہم نے ایکدوسرے کو سمجھا ہے تب سے ہم ہر میدان میں پاکستان کو بچانے اور اس کے تحفظ کے کے لئے ایک ساتھ ہیں ۔ ان شاءاللہ پاکستان کی مکمل آزادی تک ہمارا یہ سفر جاری وساری رہے گا ۔سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب، اللہ انہیں طول عمر عطا فرمائے اور جناب عمران خان صاحب یہ دونوں پاکستان کے بازو ہیں ۔ ان دونوں کی رہنمائی میں ہم ان شاءاللہ ضرور کامیاب ہونگے ۔

 حافظ فرحت عباس صاحب نے جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا  مونس الہی صاحب حلقہ پی پی 158 میں مکمل حمایت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جناب ایم پی اے حافظ فرحت عباس صاحب اور محترمہ ثمینہ خاور اور ان کے ہمراہ وفد کو مجلس وحدت کے سیکرٹریٹ میں آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان شاءاللہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ حلقے میں اتریں گے اور اپنے اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے پی پی158 کے کانڈیڈیٹ کو جتوائیں گے ۔ جناب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ میں خود اس حلقے میں نگرانی کروں گا ۔ اور جلد اس حلقے میں موجود سرکردہ شخصیات سے ملاقات کا شیڈول بنا کر آپ کو مطلع کریں گے ۔ ہماری صوبائی اور ضلعی ٹیم یہاں موجود ہے ۔یہ کل سے ہی جن حلقوں کا کہا گیاہے اپنی ورکنگ کا آغاز کردیں گے ان شاءاللہ ۔ جس پر محترمہ ثمینہ خاور صاحبہ اور حافظ فرحت صاحب نے سید اسد عباس نقوی اور صوبائی  اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔  

اس ملاقات میںجناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات  مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات  مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیاتمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدرمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، راناکاظم ضلعی نائب صدرمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، علی مھدی سماجی کارکن ضلع لاہورکے علاوہ کئی دیگر ضلعی کارکن بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree