مولانا سید فضل عباس کاظمی صاحب اگلے 3 سال کے لئے ایم ڈبلیوایم ضلع فیصل آباد کےنئے ضلعی صدر منتخب

08 مئی 2023

وحدت نیوز (فیصل آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع فیصل آباد کے شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔ برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،مذہبی رہنما و اسکالرضلع فیصل آباد کی معروف تنظیمی شخصیت جناب ڈاکٹر افتخار حسین اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔

 ضلع فیصل آباد کی شوری کا تنظیمی الیکشن منعقد ہوا متفقہ طور پر جناب مولانا سید فضل عباس کاظمی صاحب کو اگلے 3 سال کے لئے ضلع فیصل آباد کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر نے ضلعی شوری ضلع فیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے۔

 اپنے خطاب کے آخر میں انہوں تمام تنظیمی برادران بالخصوص جناب ڈاکٹر افتخار حسین کا شکریہ ادا کیاجن کی خالصانہ کاوشوں سے آج فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی نئے منتخب ضلعی صدر جناب فضل عباس کاظمی کو نئی ضلعی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree