مجلس وحدت مسلیمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے ضلعی کابینہ و سٹی کابینہ کی مشترکہ میٹنگ

25 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (چنیوٹ ) مجلس وحدت مسلیمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے ضلعی صدر برادر عاشق حسین بخاری کے گھر پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ضلعی کابینہ و سٹی کابینہ کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں صوبائی سیکٹری تنظیم سازی برادر مظہر جعفری نے خصوصی شرکت کی۔جس کا آغاز تلاوت سے کیا گایا۔

میٹنگ میں ضلعی و سٹی کابینہ میں نئے افراد کی شمولیت اور کچھ ردو بدل کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ جوکہ درج ذیل ہیں۔

برادر خرم بخاری ضلعی سینیر نائب صدربرادر افتخار کاظمی ضلعی رابطہ سیکٹرہبرادر حبیب رضا ضلعی فنانس سیکٹری برادر ڈاکٹر محمد علی شعبہ تعلیم کا اضافی چارج بھی سنبھالین گے۔سٹی کابینہ کے حوالے سےبرادر احسن راجہ سٹی سینیر نائب صدربرادر علی عباس زیدی سٹی جنرل سیکٹریبرادر علی حیدر سٹی رابطہ سیکٹریکے فرائض سر انجام دیں گے۔

تنظیم سازی کے عنوان پر سٹی میں دو مزید یونٹس کی تشکیل سٹی صدر برادر شاہد و ضلعی جنرل سیکٹری ڈاکٹر محمد علی کے ذمہ طے پائی جس کے حوالے سے وہ ١٠ اکتوبر تک اپڈیٹ کریں گے۔

تحصیل بھوانہ کے حوالے سے برادر عباس صفوی کے ذمہ تحصیل کی تشکیل نو لگائی گئ۔

مجلس وکلاء ونگ کی تشکیل کا ذمہ برادر اعجاز و برادر خرم کے لگایا گیا۔

اس کے بعد شعبہ فنانس کو درپیش مسائل کو ڈسکس کیا گیا۔فانسن کونسل کی تشکیل ،فنانس کولیکشن اور آڈٹ کے معاملات پر بھی بحث کی گئ۔

ماہ ربیع الاول کی سعادت مند ساعتوں میںعشق پیغمبر ص نقطہ وحدتکے عنوان پر تماما یونٹس میں محافل دعا و جشن کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا جوکہ تحصیل صدور کے ذمہ ہوگا۔

سٹی مین ١٢ ربیع الاول کو موکب اور جلوس میلاد میں شرکت. کو یقینی بنانے کی ذمی داری سٹی صدر اور انکی کابینہ کی ہوگی جس میں ضلعی کابینہ معاونت کرے گی۔

عشق پیغمبر ص نقطہ وحدت کانفرنس ضلع کی جانب سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مسئول برادر خرم بخاری ہوں گے۔

انکی کمیٹی میں ضلعی نائب صدر برادر عمر دراز،ضلعی تبلیغات سیکٹری برادر مشرف، ضلعی جنرل سیکٹری ڈاکٹر محمد علی سٹی صدر شاہد عباس شامل ہوں گے کمیٹی میں خصوصی معاون کے طور پر صوبائ سیکٹری تنظیم سازی برادر مظہر جعفری و ضلعی صدر برادر عاشق بخاری ہوں گے۔

کمیٹی جگہ کا تعین اور انتظامات کی مکمل ذمہ دار ہوگیپروگرام انشاءاللہ 7 اکتوبر 20 ربیع الاول کو ہوگا۔

سپیکرز سے وقت لینا برادر مظہر جعفری کے ذمہ طے پایا جس کے بارے میں وہ ٢۵ اکتوبر تک اپڈیٹ کریں گے۔ پروگرام کو کسی اچھے حال مین کروانا طے پایا جس کے لیے برادر خرم کمیٹی کے ہمراہ ریٹس لے کر بتائیں گے۔

اسی ہفتے میں فنانس کمیٹی اور پروگرام کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ بذمہ برادر خرم بخاری ہوگی۔

پرگرام میں ڈی سی چنیوٹ کو بطور چیف گیسٹ مدعو کیا جائے گا اور محرم میں امن و امان کی صورت حال کو برکرار رکھنے اور بہترین انتظامات کرنے پر شیلڈ بھی دی جائے گی۔

سٹی کابینہ کی اگلی میٹنگ برادر احسن راجہ کے گھر بروزجمعہ بعد از مغریبین ٢٩ ستمبر کو ہوگی۔

ضلعی کابینہ کی اگلی میٹنگ بروز اتوار ١ اکتوبر یونٹ شاہ نواز کالونی میں بعد از نماز مغریبین ہوگی۔میٹنگ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ ع سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree