جب مکتب کی آوازمضبوط ہوگی توہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو ں گے ورنہ غیر ہماری قسمت اور مکتب کا فیصلہ کرتے رہیں گے ،علامہ علی اکبر کاظمی

02 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنےوفد کے ہمراہ واشن لائن امام بارگاہ میں جشن انوار شعبانیہ میں شرکت کی اور پرجوش خطاب کیا عوام نے لبیک یاحسین (ع) اور نعرہ حیدری کی صداوں میں صوبائی صدر پنجاب کا استقبال کیا ۔ ذاکرین اہلبیت (ع) اور علمائے کرام نے اس جشن انوار شعبانیہ سے خطاب کیا ۔صوبائی صدر کے ہمراہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری ، سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری و دیگر موجود تھے  انوار شعبانیہ جشن میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔واشنگ لائن امام بارگاہ میں سالانہ جشن انوار شعبانیہ منایا جاتا ہے ۔ واشنگ لائن امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی رہنما اس طرح کے مذہبی پروگرامات کی ترتیب دیتے ہیں ۔ سال بھر میں اس امام بارگاہ میں بڑے اچھے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ یہ علاقہ مجلس وحدت مسلمین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ برادر نجم عباس خان ،آفتاب ہاشمی اور ان کے دیگر ساتھی بڑی محنت سے اس طرح کے پروگرام ترتیب دیکر پیش کرتے ہیں ۔سال بھر میں مجالس عزاء اور ایام اللہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مولاامام حسین (ع) مولاغازی عباس (ع)کے فضائل بیان کیے ۔علامہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا متنازعہ بل کے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا اور حاضرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک مضبوط آواز بننے کی سفارش کی ۔ جب مکتب کی آوازمضبوط ہوگی تو اپنے اہداف حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے ورنہ غیر ہماری قسمت اور مکتب کا فیصلہ کرتے رہیں گے ۔ اصل طاقت عوام ہیں ۔ اپنے ووٹ کو قیمتی سرمایہ سمجھیں کسی دوسرے کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے مکتب کو مضبوط کریں ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین آپ کو ناامید نہیں کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ حاضرین نے نعروں سے علامہ صاحب کے فرمودات کی تائیدکی ۔جشن کے آخر میں سال بھر میں اچھی کارکردگی کرنے کرنے تنظیمی اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں ،بانیان مجالس اور فروغ عزاداری میں پیش پیش عزاداروں میں شلڈز تقسیم کی گئیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree