صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبرکاظمی کی مرکزی جلوس یوم علیؑ کے لائسنس ہولڈرجناب احمد منیر قزلباش (ایڈووکیٹ) سے ملاقات

02 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ 21 رماہ رمضان المبارک(یوم شہادت حضرت امام علیؑ جلوس) کے لائسنس ہولڈرجناب احمد منیر قزلباش (ایڈووکیٹ) سے ان کی رہائش پر ملاقات کی ۔ جناب احمد منیر قزلباش کے آباواجدادنے آج سے تقریباً سو سال (97 سال) قبل انگریز حکومت سے ذاتی مفاد کی بجائے مکتب اہلبیت ؑ کے لئے قربانی دی اور مولاامیرالمومنین ؑ کی محبت اور عقیدت کی وجہ سے لاہور میں یوم علی کا لائسنس حاصل کیا ۔ بعد میں آنے والی حکومتوں نے لالچ دیئے ، دھمکایا ، مقدمات کیے مگر ان ساری مشکلات کی پروا کیے بغیر نہ جلوس رکا اور نہ ہی روٹ تبدیل کرایا ۔ کرونا کے ایام میں حکومت وقت کی جانب سے بہت پریشر ڈالاگیا مگر احمد منیر اور ان کی فیملی نے اس سارے پریشر کو برداشت کیا اور یوم علی ؑ کے جلوس کو جاری وساری رکھا ۔ اس جلوس میں 2 سے 3 لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں ۔یہ یوم علی ؑ کا سب سے قدیمی اور تاریخ جلوس کہلاتا ہے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے سید احمد منیر گیلانی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اورہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ جس پر سید احمد منیر گیلانی اور کے بھائی علامہ سید علی اکبر کاظمی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ سید حسن رضا کاظمی  صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب،برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم پاکستان ۔لاہور بھی ہمراہ تھے ۔ یہ ملاقات احمد منیر قزلباش کی رہائش گاہ پر ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree