تا حال گستاخ ِ اہل بیتؑ عبدالرحمٰن سلفی ملعون کا گرفتار نہ ہونا پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ عبد الخالق اسدی

07 جولائی 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے 9 جولائی جمعۃ المبارک کو یوم احتجاج و یوم عظمت اہل بیت علیہم السلام منانے کا اعلان کیا ہے۔  صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پنجاب میں اہل بیت علیہم السلام کی توہین کرنے والے عبدالرحمن سلفی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ تا حال اس ملعون گستاخ کا گرفتار نہ ہونا پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. محرم الحرام سے قبل پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے ۔ یقیناً یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے. رسول اللہ ﷺ کی پاک و اطہر آل کی شان میں اس قسم کی بیہودہ جسارت کرنے والا شخص کسی بھی مسلک سے نہیں ہے. حکومت اور انتظامیہ جلد اس ملعون شاتم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔

بین الاقوامی حالات و واقعات بالخصوص ہمارے ریجن میں ہونے والی حرکات و سکنات امن کی خاطر غیر معمولی حیثیت رکھتی ہیں. ایسے میں مادر وطن پاکستان میں اس قسم کا فتنہ برپا کرنا وطن دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے. رسول و آل رسول ﷺ سے محبت رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ اس توہین کے باعث چھلنی ہو چکا ہے. ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زبانی جمع خرچ سے معاملہ حل نہیں ہوگا فوری کاروائی عمل میں لائی جائے. اور فتنہ پرور سوچ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree