چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نثار فیضی کی پمز اور پولی کلینک میں زخمی کارکنان کی عیادت

02 ستمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما  اور چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ مارچ کے نہتے شرکاءکو ربڑ کی نہیں بلکہ اصلی گولیاںکا نشانہ بنایا گیا ہے وزیر داخلہ کی یہ ظلم بربریت زخمیوں کے جسم پر مو جود گولیوں کے نشانوں سے عیاں ہے زخمی ہونے والوں میں زیادہ شرکاءبوڑھے ،خواتین،بچے اور جوان ہیں نواز شریف کی جعلی جہموریت نے اس ظلم و تشدد کے ذریعے آمریت دور کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام کے سیکرٹری جنرل ظہیر عباس،علامہ علی شیر انصاری اور دیگرافراد کے ہمراہ گزشتہ روز پمز اور پولی کلینک میں مارچ کے زخمی شرکاءکی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

 نثار علی فیضی نے کہا کہ زیر علاج زخمیوں کو ہسپتال میں بھی پولیس گردی کا سامنا ہے جو ان زخمیوں کو گرفتاری کے خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ علاج کی سہولیات میں بھی روکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اب بھی کئی افراد لا پتہ ہیں جہنیں انکے ساتھ موجود افراد نے نہایت زخمی ہونے کے بعد پولیس کی حراست میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ریاستی ادارے فی الفور ان افراد کی صورتحال واضح کریں تاکہ انکے لواحقین کو تسلی ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس ظلم بر بریت کا سامنا کرنے کے باوجود ان زخمیوں کے حوصلے بلند تھے اور وہ اب بھی ہسپتال سے فارغ ہو نے کے بعد دھرنے میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ہیں اور انقلاب کی نوید کے منتظر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree