مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں نواز لیگ کا راستہ روکنے کی بھرپور پوزیشن میں ہے، ناصرشیرازی

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (گلگت ) نواز لیگ گلگت بلتستان میں ایک خاص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے اور ہر جائز و ناجائز طریقے سے اقتدار تک پہنچنے کی ناکام کوشش میں پری پول رگنگ کی بد ترین مثالیں قائم کررہی ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں نواز لیگ کا راستہ روکنے کی بھرپور پوزیشن میں ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امورسیاسیات ناصر عباس شیرازی نے نگر خاص، ہوپر نگر اور اسکرداس نگر میں عوامی اجتماعات اور عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات جیتنے کیلئے پری پول رگنگ میں مصروف ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب ، نگران کابینہ کا چناؤ اور غیر مقامی گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی میں گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس سے علاقے کے عوام پر تشویش پائی جاتی ہے۔مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے گندم سبسڈی تحریک کو کچلنے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن گلگت بلتستان کے عوام کی استقامت و جرات نے اس وقت کی گلگت بلتستان میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت اور وفاق میں براجمان مسلم لیگ نواز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ مجلس وحدت نے گلگت بلتستان کے عوام کی گندم سبسڈی تحریک کی کامیابی اور حمایت میں پورے پاکستان میں دھرنے دئیے اور ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی علاقے کے حقوق کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کیلئے 20 سالہ پروگرام اپنے منشور میں شامل کرے گی اور گلگت بلتستان کے وسائل کو استعمال کرکے علاقے کو خود کفالت سے ہمکنار کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree