عظیم انقلابی جدوجہد میں ہماری پیش رو سالارِ اسیران شام سید ہ زینب سلام اللہ علیہا ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

02 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی رہائی قیادت کی دلچسپی اور وکلاء کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ضانت پر رہائی پانے والے مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے عہدیداران سید عنصرعلی نقوی چیف سکاوٹ،سید تصورعباس موسوی سیکرٹری سیاسیات،سید شاہد علی کاظمی سیکرٹری یوتھ ضلع مظفرآباد ،سید احسن علی نقوی کی متعلقین سمیت قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات قائد وحدت نے کارکنوں کے حوصلوں اور جرائات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس راستے کے راہی ہیں وہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ مشکلات سے بھرا ہوا راستہ ہے لیکن ہمارے پاس وہ عظیم تاریخ ہے جس کی سالار اسیران شام سید ہ زینب ہیں اہل بیت علیھم السلام کا راستہ استقامت شجاعت اور جراء ت وبہادری کا راستہ ہے ہمارے کارکنان کی گرفتاریاں نہ تو ہمارے حوصلوں کو پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی ہمیں ہمارے اصولی موقف سے ہمیں پیچھے ہٹا سکتی ہیں ،ہمارے کارکنان پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں پابند سلاسل کر کے تحریک کو نہ تو کمزور کیا جسکتا ہے اور نہ ہی حکومت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن ہر طرح کے حالات کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے ہمارے اتحاد اور تحرک سے دشمن پریشان ہے خاص طور پر حکومت پنجاب شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جاتے ہیں دہشتگرد سر عام دندناتے پھر رہے ہیں نہتے کارکنوں اور امن اتحاد اور ملکی استحکام وترقی کی بات کرنے والوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر اور مقدمات بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہا چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت حکمرانوں کے خلاف شدید نفرت پائی جا رہی ہے گلی گلی میں گو نوز گو کے نعرے لگ رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب ملکی سرحدوں کو عبور کر چکا ہے اور یہ جہان بھی جائیں گے نفرت اور بیزاری کے نعرے ان کا پیچھا کریں گے ،اس موقع پر برادر مہدی عابدی،علامہ عبدالخالق اسدی ،علامہ سید تصور حسین جوادی، علامہ حسن ہمدانی،سید اسد نقوی ،سید فضل عباس ایڈوکیٹ ،مولانا حمید حسین نقوی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree