شام میں خانہ جنگی کا آغاز کر کے سعودیہ دلدل میں پھنس چکا ہے،علامہ شفقت شیرازی

02 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی آفس لاہورمیں شام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ شام میں خراب حالات کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔اس وقت امریکہ بھی شام کے موضوع پر سعودیہ کا ساتھ چھوڑ چکا ہے جبکہ اس سارے کارِشیطانی میں قطر ،ترکی،سعودیہ ، اسرائیل اور امریکہ نے اپنا اپنا حصہ ڈالااس ساری جنگ کا مقصد اسرائیل کو فائدہ پہنچانا اور دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت کو تارتار کرنا تھا ۔آج شام میں اصحابؓ رسول اور بزرگان دین کے مزارات کی بے حرمتی کرکے شیعہ سنی فسادات کا بیج بویا جا رہا ہے اور پاکستان کے علاوہ دنیابھر سے سادہ لوح اہل سنت کو جھوٹ بول کر شام کیخلاف تیار کیا گیا جبکہ شام میں 80 فیصد حکومت میں ہمارے اہل سنت برادران شامل ہیں ۔ شام میں خراب حالات میں ملوث خائن ہیں جو کہ امریکہ ،اسرائیل اورسعودیہ سے ہیں۔ پاکستان پرمزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں شیعہ سنی متحد ہیں اور ایک دوسرے کی ہر لحاظ سے مدد بھی کرتے ہیں سیمینار میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ، کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب الحاج حیدر علی مرزا اور صوبائی سیکریٹری مالیات رائے ناصر علی نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree