بیدار پاکستانیوں نے شاہراہ دستور پر عید مناکر اپنی راہ کے صادق ہونے کا ثبوت دے دیا، علامہ ناصر عباس جعفری

08 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملت اسلامیہ خصوصاًاپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف بیدار پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، شاہراہ دستور پر عید منا کر آپ اہل وطن نے اپنے صادق جذبے کی تجدید کی، آج کی عید پاکستان کے عوام تا قیامت یادرکھیں گے، حکمرانوں نے محروم عوام کوذلیل کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن آج وہ خود نشان ذلت و رسوائی بن چکے ہیں ، آپ کی استقامت حوصلے اور جرائت نے اٹھارہ کروڑ عوام کو قوت گوئیائی عطا کی، وہ دن دور نہیں جب عوام کے مجرم عوام کی عدالت میں کھڑے ہوں گے، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ عید الاضحیٰ ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہےاور یہاں پچھلے پچپن روز سے موجود آپ ماوں بہنوں بزرگوں اور جوانوں نے بھی قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، جسے آنے والی نسلیں فراموش نہیں کر سکیں گی، ٓپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپنے آج کا سکون ، چین اور آرام ہم وطنوں کی آنے والی نسلوں  کے سکون  ، چین اور آرام کے لئے قربان کردیا، آپ کی جدوجہد عظیم ہے، طول ہے، کٹھن ہے، لیکن ثمر آور ہے، پینسٹھ برس کا گند صاف کرنے کے لئے طویل مدت درکار ہے، اس طویل جدوجہد میں تھکاوٹ ، سستی اورخوف انتہائی نقصان دے ثابت پوسکتی ہے، ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنا کار انبیاءہےاور جابر کے سامنے سینہ سپر ہونا کار کار آئمہ ہے، خدا آپ لوگوں کو اس کار عظیم کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree