اسرائیل کے دفاع کی خاطر مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، علامہ امین شہیدی

21 جولائی 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کی خاطر امریکہ پوری اسلامی دنیا میں خون بہا رہا ہے، ایک ناجائز ریاست کے تحفظ کی خاطر کئی لاکھ لوگوں کا خون بہا دیا گیا لیکن امت مسلمہ اس سازش کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں کئی برسوں کے بعد صدر مرسی کی حکومت قائم ہوئی، جس نے آتے ہی اصلاحات کا بیڑا اٹھایا لیکن سازش کے تحت اسے فقط بارہ ماہ میں ہی چلتا کر دیا گیا۔ افسوس کا مقام ہے مسلم حکمرانوں نے بجائے اس عمل کی مذمت کرنے کے اس کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سرزمین پر کئی لوگوں کو قتل کر دیا گیا مگر مسلم حکمران کے گلے سے ایک لفظ تک نہ نکلا، ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے ان کے گلے گھونٹ دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سب لوگوں پر واضح ہو جانا چاہیے کہ اس ساری صورتحال کے پیچھے امریکہ ہے۔ آج عراق ہو یا افغانستان یا اب شام کی صورتحال، اس کے پیچھے امریکہ ہی ہے، جو اسرائیل کے دفاع اور تحفظ کی خاطر اس پورے خطے کو خون میں نہلا رہا ہے۔ لیکن افسوس کہ اس سارے عمل میں استعمال بھی مسلمان ہی ہو رہے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ’’ امت مسلمہ کے سلگتے مسائل‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام یہ بھی ہے کہ مسلمان اس سازش کو سمجھنے کے بجائے جذبات کی رو میں بہہ کر استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین کو سوچنا ہوگا کہ کہیں ہم استکباری طاقتوں کے اہداف کیلئے استعمال تو نہیں ہو رہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ دشمن ہمیں جس سمت میں دھکیل رہا ہے اور ہم بھی اسی جانب جا رہے ہوں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مصر کی صورتحال ہو یا شام میں خونی لڑائی یا پھر پاکستان کے داخلی حالات، ان سب میں مسلمانوں کو استعمال کیا جارہا ہے اور مسلمان استعمال ہو رے ہیں لٰہذا دشمن کے مقابلے میں جہاں اتحاد کی ضرورت ہے وہیں اس کی چالوں اور سازشوں کو بھی سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج امت کی شیرازہ بندی کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree