ہماری 14 سو سال کی پر افتخار تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے حق و صداقت کی سربلندی دین خدا کی حفاظت اور مودت آل محمد میں ہر طرح کی صعوبتیں برداشت کیں،علامہ مقصود ڈومکی

07 اپریل 2023

وحدت نیوز(جعفرآباد)تاج پور جمالی ضلع جعفر آباد بلوچستان میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل رسول سے محبت ایمان کی نشانی اور اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے اھل سنت کے محب اہل بیت علماء نے ہمیشہ ناصبی دشمن اہل بیت کے پروپیگنڈے کو خاک میں ملایا ہے۔ جان بوجھ اھل سنت میں ایک ٹولہ آل محمد علیہم السلام سے بغض و عناد کی ترویج کر رہا ہے آل رسول کے دشمنوں کو تقدس کا لباس پہنا کر ان کا احترام کروانا چاہتا ہے شیعہ سنی مسلمان متحد ہو کر ناصبی فکر کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توہین صحابہ بل اور متنازعہ قومی نصاب در حقیقت ناصبی سوچ کے علمبرداروں کی سوچ کا عکاس ہے جنہیں آل محمد علیہم السلام کے دشمنوں کو تقدس کا لباس پہنانے کا شوق ہے جو حضرت حمزہ سید الشہداء جیسی جلیل القدر شخصیت کا ذکر اور فضائل و کمالات چھپا کر  ہند جگر خور کو تقدس کا لباس پہنانے کے درپے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری 14 سو سال کی پر افتخار تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے حق و صداقت کی سربلندی دین خدا کی حفاظت اور مودت آل محمد میں ہر طرح کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ہم صحابی رسول حضرت ابوذر غفاری کے پیروکار ہیں جنہیں ربذہ کے صحراء میں جلا وطن کیا گیا ہم میٹم تمار کے وارث ہیں جنہیں عشق اہل بیت علیہم السلام کے جرم میں سولی پہ چڑھایا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree