بےگناہ فلسطینی مارے جارہے ہیں، 40 ملکی اسلامی فوج کا سپہ سالاراور اسلامی ایٹمی ملک کہاں ہے، علامہ اعجازحسین بہشتی

04 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد کچورا میں خطبہ جمعہ سے کہا کہ قرآن مجید نے چودہ سو سال پہلے یہودی مکروہ چہرے کو عیاں کیا اور اسے اسلام و مسلمین کا دشمن قرار دیا۔ لیکن افسوس اس کے باوجود نام نہاد اسلامی ممالک غاصب اسرائیل کی چوکیداری کرنے کو اپنی بقاء سمجھتے رہے۔ آج اسرائیل نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، ساڑھے نو ہزار انسانوں کا قتل عام کیا ہے جن میں ستر فیصد بچے اور خواتین شامل ہے مگر دنیا کے سفاک حکمرانوں کو کوئی ٹس سے مس نہیں۔ آج امن کے دعوے دار کہاں ہے؟ انسانی حقوق کی بات کرنے والے کہاں ہے؟ نام نہاد اسلامی سربراہان کہاں ہے؟ کہاں ہے 40 اسلامی ممالک کی افواج کا سپہ سالار؟ کہاں ہے ایٹمی طاقت کے حامل اسلامی ملک اور ان کا کردار؟

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ظالم سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے تو وہ اسلامی مزاحمتی تحریکیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ کوئی میدان عمل میں داخل ہوا ہے تو وہ حزب اللہ اور انصاراللہ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی مزاحمتی تحریکوں کو دہشتگرد قرار دیتے رہے آج دنیا نے دیکھ لیا ہے حقیقی دہشتگرد اور بچوں کے قاتل امریکہ اور اسرائیل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سورہ حشر کی آیت کے مطابق قرآن نے کافروں اور یھودیوں کو بزدل اور ڈرپوک قرار دیا ہے۔ جو ھمیشہ دیوار اور قلعوں کے پیچھے سے وار کرتےہیں اور انھیں تن بتن لڑنے کی ہمت نہیں۔آج عملی میدان میں حماس کے جوانوں کے سامنے یھودیوں کی یہی حالت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree