عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا اورعوام کی حمایت کے برخلاف حکومتیں لانا امریکی ایجنڈا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

12 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین پورے جہان اسلام کا دفاع کر رہے ہیں، اگر اسرائیل کا خاتمہ نا ہوا تو جہاں اسلام کے ممالک خطرے میں رہیں گے، فلسطین کی سر زمین دفاعی لحاظ سے یورپ اور امریکہ کی ضرورت ہے، پاکستان بھی امریکہ کی اہم ضرورت  ہے، پاکستان میں ہونے والے تحولات کے پیچھے امریکہ ہے، عوام اور فوج میں فاصلے اور نفرتیں پیدا کرنا امریکی ایجنڈا ہے، عوام کی حمایت کے برخلاف حکومتیں لانا امریکی ایجنڈا ہے، پاکستان میں امریکی جیو پالیٹکس ایجنڈے پر عمل درآمد جاری ہے، عوام کو قرضوں مہنگائی کے ظلم میں جکڑنا اور عوام کو ریاست سے مایوس کرنا امریکی ایجنڈہ ہے، پاکستان کے قرضے عوام نے نہیں خائن حکمرانوں نے لیئے، فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ملک کے لئے نہایت اہم ہے، لیکن یہاں کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، معاشی بحران سیاسی بحران ،عوام میں مایوسی امریکہ اور ہندوستان کو سوٹ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کا ٹائٹینک اسرائیل کے سمیت غرق ہو رہا ہے، کولمبیا یورپ امریکہ کی یورنیورسٹیوں میں بیداری کی لہر چل پڑی ہے، آج یورپ کے مظاہرین اسرائیل کے خاتمے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی اشتعال بلاوجہ نہیں ہے، پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے، ریاست کشمیر اپنی رٹ کھو چکی ہے، آزاد جموں کشمیر کی عوام کے مطالبات جائز ہیں،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے،ہر وہ کام جو پاکستان کو کمزور کرے اور خطے کا توازن بھی بگاڑے گا اور ہندوستان طاقتور ہو جائے گا، ہندوستان نے پاکستان میں بیس لوگوں کو قتل کیا لیکن حکمرانوں کو چپ لگ گئی ہے، کشمیر کی عوام سے بات کریں دشمن کو گھسنے کا موقع نا دیں، یہ محب پاکستانی ہیں انہیں مایوس نا کریں، چمن کے باڈر پر بھی لوگ کٙی ہفتوں سے احتجاج پر ہیں، عمران خان پاکستان کی سلامتی کا استعارہ ہے، عمران خان کو سازش کے تحت قتل کرنے کی کوشش چھبیس کروڑ عوام کا قتل ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree