آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عرب ممالک کے حکمران ہیں لاکھوں انسانوں کا خون بھی انہیں غیرت نہیں دلا سکا ، ناصر عباس شیرازی

25 مارچ 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتما م ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں غزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی عوام نے شرکت کی کانفرنس برادر ناصر عباس شیرازی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مولانا نظام الدین ، جامعہ بعثت کے پرنسپل جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مھدی حسن کاظمی اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ جناب سید انیس عباس زیدی نے خطاب کیا ۔

مقررین نے غزہ کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی آخری اور مرکزی خطاب کرتے ہوئے جناب سید ناصر عباس شیرازی نے کہا آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عرب ممالک ہیں ۔شیطان بزرگ امریکہ کے خوف سے یہ غزہ کی مظلوم عوام کی بجائے ظالم اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج تک کھل اسرائیل ،امریکہ کا بائیکاٹ نہیں کیا اور نہ ہی کھل کر حماس کی حمایت کی ہے ۔ کانپتی زبانوں سے غزہ اور حماس کا نام لیتے ہیں ۔

مگر ملت اسلامیہ بیدار ہو چکی اور وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔ ان شاءاللہ آج ہم یہاں جمع ہیں اور کچھ دوست پوچھتے ہیں ان کانفرنسز کا کیا فایدہ تو میں عرض کرتا ہوں اس طرح کے اجتماعات اور ریلیوں کی بہت بڑے فوائد ہیں ۔ اگر آج ہم یہاں سارے مسلمان جمع ہیں صرف ایک کام کرلیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔ ہم تمام اسرائیلی مصنوعات کا ہمیشہ کے لئے بائیکاٹ کردیں ۔ اس سے دشمن بھی ڈر جائے گا اور فلسطینی مظلوموں کی مدد بھی ہو جائے گی ۔ ہم یہ پیغام جہاں ممکن ہے دوسروں تک پہنچادیں ۔ تمام اسرائیلی ،امریکی اور یورپی ممالک کی بنی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں ۔

آپ خوش نصیب جو یہاں جمع یا جن دوسروں اس کانفرنس کو آرگنائز کرنے میں تعاون کیا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اس فرمان پر کم از کم عمل کیا ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے ۔ غزہ کی صورتحال سے ہم دکھی ہیں ہمیں ان کی ہر حال میں مدد کرنی ہے وہ اسی صورت ممکن ہے ہم جتنی آگاہی دے سکتے ہیں اپنی ملت کو آگاہی دیں کہ ہم نے امریکہ، اسرائیل، اور یورپی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے ۔ ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree