علامہ راجہ ناصرعباس کی بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے اظہار یکجہتی ، ہر ممکن تعاون کا اعلان

03 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب پر جاری بلوچ مسنگ پرسنز فیملیزکے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی اور دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔انہوںنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے، ریاست ماں کا کردار ادا کرے،بلوچوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے ، وہ ایک محب وطن قوم ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر مسرت کااظہار کیا اوربلوچ مسنگ پرسنزفیملیزکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بیٹیاں ہیں عوام انکا ساتھ دے اور ثابت کرے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیںاور ظالم کے خلاف ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پہ ظلم قابل مذمت ہے یہ پاکستان کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔یہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں ہمیں انکا احترام کرنا چاہئے۔

اس دوران مظاہرین میں شامل ایک جوان نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہماری مدد کے لئے آنے والے شہریوں کو روکنا شروع کردیا ہے۔

ہمیں کھانے پینے کی اشیاء اور گرم بستروں کی فراہمی روک دی گئی ہےاور ہر قسم کے ضروری سامان کی آمد بند کردی گئی ہے جس سے مائیں بہنیں مشکل کا شکار ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ دھرنے میں شامل اس نوجوان کارکن کا ہاتھ پکڑ کر کہا یہ ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام ان ماؤں بہنوں کی مہمان نوازی کریں یہ ہمارے مہمان ہیں،دیکھتے ہیں کون روکتا ہے، دھرنے کے شرکا کو کھانا اور موسمی شدت سے بچنے کیلئے بستر بھی فراہم کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree