سندھ حکومت پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف جس آپریشن کا اعلان کیا تھا اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے،علامہ مقصود ڈومکی

02 نومبر 2023

وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے  ڈکھن پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے ملاقات کی۔ نشست میں  تحصیل صدر ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین برادر سید نوید حسین شاہ ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان وحدت یوتھ کے برادر مستنصر مہدی و تحصیل کابینہ کے تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔

 علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور سماجی رہنما ربنواز علی منگی سے ملاقات، کی۔ کچھ دن پہلے ان کی دکان پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈکیتی کے اس واقعے کی ان سے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں شکار پور ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے سندھ حکومت پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف جس آپریشن کا اعلان کیا تھا اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ عوام اس وقت بھی بدامنی کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

در ایں اثناء  علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر چنڈام پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر مستنصر مہدی ابڑو کو ان کی شادی پر ھار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree