قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں منظم منصوبہ بندی کے تحت کئی سالوں سے تعلیم دشمن عناصر قابض ہیں،عارف الجانی

03 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف علی الجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں منظم منصوبہ بندی کے تحت کئی سالوں سے تعلیم دشمن عناصر یونیورسٹی پر قابض ہیں وہ آزادانہ نشے اور دیگر غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیاں کروا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے طلبہ یونینز پر پابندی عائدکی تاکہ طلبہ کو لسانی اور علاقائی سطح پر تقسیم کیا جا سکے۔

عارف الجانی نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو ان شرپسندوں اور منشیات فروشوں سے آزاد کرنے کے بجائے مادر علمی کو بند کرنا علم دشمن عناصر مذموم عزائم کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree