ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قومی وحدت کانفرنس کی میزبانی ایم ڈبلیوایم کرے گی

22 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت جناب لیاقت بلوچ نے کی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مفتی گلزار احمد نعیمی ،جناب ثاقب اکبر ،علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر مذہبی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد جن امور پر فیصلہ جات کیئے گئے ان میں ماہ ربیع الاول میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کے دفتر کی توثیق کا فیصلہ کیا گیا،آزاد کشمیر میں ملی یکجہتی کونسل کے انتخابات کا جناب لیاقت بلوچ صاحب کی سربراہی میں انعقاد اور ٹرانس جینڈر بل پر بھی مکمل اتفاق ہوا کہ جنس کے تعین کا فیصلہ انفرادی نہ ہو جس سے سماجی بگاڑ پیدا ہو بلکہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کر کے جنس کا صحیح تعین کرے اور کسی بھی انسان کو اسلامی اور انسانی بنیادوں پر اس کے بنیادی حقوق و وراثت سے محروم نہ رکھا جائے۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں ملک میں ثقافتی مداخلت کرنا چاہتی ہیں جس سے ماحول غیر اسلامی ہو اور ایسے قوانین لانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جو اسلامی ثقافت کے متصادم ہوں تاکہ اسلامی ثقافت و اقدار مجروح ہوں اس طرح کے غیر اسلامی ہتھکنڈوں کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا ہو گا اور آئندہ جمعہ کو اس بل کے حوالے سے آئمہ جمعہ والجماعت اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree