پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں کی شرعی ذمہ داری ہےکہ وہ ہم جنس پرستی کے فروغ کی امریکی کوشش کےخلاف بھرپورآواز بلند کریں، علامہ راجہ ناصرعباس

23 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں۔دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہو گی جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتی۔ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree