مری میں سیاحوں کی اموات پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس، حکومت سے فوری ریسکیوآپریشن کا مطالبہ

08 جنوری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کسی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لیے  مری میں موجود سیاحوں کا  بحفاظت انخلاء  ازحد ضروری ہیں۔ ملک کے رفاعی ادارے  ، رضاکاران اورمری کے مقامی افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپناذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظرمتعلقہ انتظامی اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت تھی۔انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے جسے بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہیئے تھے۔ جن علاقوں میں برف باری شدت اختیار کرجاتی ہے وہاں ہیوی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مسلسل موجودگی سے نقصانات کے امکانات کو کم کیا جا سکتا تھا۔اگر زمینی راستوں کے ذریعے امدادی کاموں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔انہوں  نے ایم ڈبلیو ایم رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنے کی بھی تاکید ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree