ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرعباس شیرازی اور مفتی گلزار نعیمی کا دورہ کبیروالا، شیعہ سنی عمائدین سے ملاقات

14 ستمبر 2021

وحدت نیوز (کبیروالا) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کبیروالا میں اپنے مختصرقیام کے دوران ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈاکٹر شرافت حسین خان بھٹہ کی رہائشگاہ پر ممبران ڈویژنل، ضلعی، تحصیل امن کمیٹی، سماجی شخصیات ڈاکٹر شرافت حسین خان بھٹہ، قاری سیف اللہ عابد، مہر عبدالخالق مرالی، شیخ راشدندیم، حفیظ سعیدی اور مبشرحسن خان بھٹہ سے ملاقات کی۔

گفتگو کرتے ہوئے ناصر شیرازی نے کہا کہ ہمیں اپنا قومی اور ملی وجود برقرار رکھنے کے لیے باہمی اتحاد کا راستہ اپنانے کی ازحد ضرورت ہے۔ اتحاد ایک زبردست قوت اور ایک طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعے ناممکن مسائل سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے، مسلمانوں میں صحیح معنوں میں اتحاد و اتفاق کی تحریک اسی وقت پیدا ہوسکتی ہے جب وہ اپنے مسلکی اور جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسلامی وحدت و اخوت کو مضبوط و مستحکم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت آج عالم اسلام کی نازک صورت حال اور مسلمانانِ کشمیر کی حالتِ زار اس بات کی متقاضی ہے کہ تمام مسلمان اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت کو سمجھیں۔ خصوصا وارثانِ منبر و محراب کو نہایت ذمہ دارانہ کرادر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کو چاہیے کہ وہ فروعی، فقہی اور حساس اختلافات عوامی اجتماعات میں بیان کرنے سے گریز کریں اور عوام کی دینی اور علمی تربیت کریں۔ علمائے کرام، ممبران امن کمیٹی، تاجران، میڈیا نمائندگان کی قیام امن، مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے کے فروغ کیلئے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحادبین المسلمین کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تمام عوامل کو سمجھنے اور ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے متحد اور منظم ہوکر کردار اداکرنا چاہیے۔ اس موقع پر نادرعباس خان بھٹہ، ڈاکٹر میثم رضا بھٹہ، سید عدیل شاہ، احمرضیا خان بھٹہ، خاور عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree