The Latest

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور اور وحدت ویلفیئر ٹیم لاہور کے اشتراک سے نوجوان میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے تیسرا سالانہ شہداء پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جولائی کو کروانے کا فیصلہ ۔میٹنگ میں وحدت یوتھ لاہور کے ٹاون سیکرٹریز کی شرکت۔ ٹورنامنٹ میں لاہور کے مختلف ٹاوئز سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

 میٹنگ سے وحدت یوتھ لاہور کے سیکرٹری سجاد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے نوجوان کو کھیلوں کے میدانوں میں لانا بہت ضروری ہے حکومت کو چاہیے کہ ملک میں مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں اضافہ کرے تاکہ نوجوان نسل کو اس زہر سے دور رکھا جا سکے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے بیدیاں روڈ یونٹ میں سہ روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد ۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں سہ روزہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات کو بچوں کے لیے مفید و با مقصد بنانے ، قرآن و سنت کی تعلیمات اور دین کی بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے بیدیاں روڈ یونٹ میں تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔اسلامی تعلیمات،حفظ قرآنی آیات واحادیث،معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر موضوعات پر دروس کا انعقاد کیا گیا۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔سو سے زائد بچوں نے سمر کلاسز میں شرکت کی۔

محترمہ حنا تقوی نےسمر کیمپ کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد  بچوں کی دینی تربیت اور اذھان کو قرآنی و دینی تعلیمات سے منور کرنا ہے جو کہ ساری عمر پھر بچے کے ذہن میں نقش رہتی ہیں اور اثر رکھتی ہیں ۔

بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین بیدیاں روڈ یونٹ لاھور کو بہترین انتظامات کرنے  اور عمدہ کاوشوں پر سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے سنگھ پورہ یونٹ میں بچوں کیلئے تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔اسلامی تعلیمات،حفظ قرآنی آیات واحادیث،معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر موضوعات پر دروس کا اہتمام کیا گیا۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کلاسز میں شرکت کی۔ محترمہ حنا تقوی نے بچوں سے  خطاب میں دینی و دنیاوی دونوں علوم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا  ان کا کہنا تھا کہ کہ دین ودنیا کی کامیابی کے لئے عصری تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیمات کا حصول بہت ضروری ہے ۔ دینی تعلیم کا حصول عصری تعلیم کی کامیابی کا ضامن ہے۔

آپ نے ولادتِ جناب ابو طالب علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلا گھر جو دعوت توحید و دینی تعلیم کا مرکز بنا وہ در جناب ابو طالب علیہ السلام کا تھا۔ولادت با سعادت جناب ابو طالب علیہ السلام کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔آخر میں یونٹ ممبران اور بچوں کے والدین نے پہلی مرتبہ یونٹ میں دروس کا سلسلہ شروع کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور مدیجی یونٹ شعبہ خواتین کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے ضلع شکارپور کے  مدئجی یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ عطیہ بتول کی زیر سرپرستی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو بنیادی فقہی احکام اور دیگر تربیتی موضوعات پر دروس دیے گئے اس ورکشاپ میں محترمہ وحیدہ نے بھی تدریس کے فرائض انجام دیے اور آخر میں کوئز پروگرام بھی رکھا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کے زیر اہتمام پنگالی یونٹ میں بچوں کے لیے تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو دینی بنیادی احکامات و عقائد سے روشناس کرایا گیا اور دیگر  دینی موضوعات پر بھی دروس کا اہتمام کیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی ، سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ نجبہ اور سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ فرحانہ نے اس کیمپ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیے ۔

محترمہ حنا تقوی نے معرفت امام زمان ع کے حوالے سے بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ امام حسین ع نے فرمایا کہ “جو شخص حضرت قائم عج کے اصحاب میں شمار ہونا چاہتا ہے ضروری ہے کہ آپ عج کا چشم براہ ہو ، پارسائ اور نیکی کیساتھ عمل کرے ایسا شخص حقیقی منتظر ہے” لھذا ہم سب کو ظہور امام کے لیے خود کو آمادہ و بیدار کرنا ہے پنگالی یونٹ ممبران اور والدین کی جانب ایم ڈبلیو ایم لاھور کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

وحدت نیوز(ٹنڈو جام) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون مسئول تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو جام میں شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا جس میں محترمہ شائستہ بتول کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

اراکین یونٹ سے خطاب کرتے ہوے محترمہ غزالہ جعفری نے تنظیم کی اہمیت اور افادیت بیان کی نیز چھ ماہ کا پروگرام تشکیل دیا گیا جس میں ہفتہ وار دروس و دعائیہ محافل کا انعقاد، کوئز پروگرام اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت کی مناسبت سے یونٹ سطح پر جشن و مجالس کا اہتمام کرنا شامل ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ کے زیر اہتمام بچوں کے لیے سات روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس تربیتی ورکشاپ میں مختلف موضوعات دینی ، کم سن شھداے کربلا کا تعارف اور بنیادی شرعی احکامات پڑھاۓ اور سکھاے گئے اس کے علاوہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور تفریح  کے لیے مختلف صحت مندانہ سرگرمیاں کروائی گئیں۔

 سات روزہ ورکشاپ میں محترمہ عظمی تقوی، محترمہ بتول ، محترمہ نورین ، محترمہ ساجدہ ، محترمہ خوشبو ، محترمہ مریم اور محترمہ شائستہ نے درس و تدریس اور سمر کیمپ کو کامیاب ، منظم اور با مقصد بنانے کے لیے اپنی بھرپور خدمات انجام دیں کیمپ کے اختتامی روز بچوں کو تفریح کے لیے پکنک پر لے جایا گیا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) ضلع فیصل آباد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب کی زیر سرپرستی بچوں اور خواتین کے لیے ۱۵ جون تا ۱۵ جولائی تربیتی ورکشاپ جاری ہے اس ورکشاپ میں تجوید القرآن ، عقائد ، اخلاق، تفسیر اور احکام جیسے موضوعات پر خواتین کو دینی و فکری تعلیم دی جارہی ہے اور اس کیساتھ ساتھ پارلر ، سلائی ، سپوکن انگلش کمپیوٹر کورسز بھی کرواے جارہے ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ مقدس نقوی ، سیکرٹری تربیت محترمہ ثمینہ نقوی ، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ سیدہ موسوی صاحبہ آف ملتان اس تربیتی ورکشاپ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گڑھی شاہو یونٹ میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی,ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری  شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔ بچوں کو سورہ الفجر واحادیث حفظ کرائی گئیں۔بنیادی شرعی احکامات اور معرفت امام زمانہ عج کے عنوان پر دروس دیے گئے۔ محترمہ حنا تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے بہترین انتظامات اور سمر کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئے یونٹ ممبران کی کاوشوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے21,22,23 جون کو شاہ عالم یونٹ میں بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع سے استفادہ کیا ۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی، ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر والدین نےبچوں کی علمی اور فکری تعلیم و تربیت کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشوں کو سراہا۔

Page 67 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree