The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین گلگت کے دورہ پر پہنچیں۔ اس دوران محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے محترمہ سائرہ ابرہیم مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور دیگر کارکنان وحدت سے ملاقات کی۔ محترمہ نرگس سجاد  نے بی بی سلیمہ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و چئیر پرسن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فنڈ سے قائم ہونے والے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ محترمہ نرگس سجاد جعفری نجی دورے پر گلگت پہنچی تھیں جہاں وہ نجی مصروفیات کے علاؤہ تنظیمی معاملات بھی دیکھ رہی ہیں۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ ڈویژنل کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خصوصی شرکت کی اور کنونشن سے خطاب کیا انھوں نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد ڈویژن کی نو منتخب صدر محترمہ فاطمہ اسد کا مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر شرکاے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہوے خواتین کا عملی میدان میں حاضر ہونا بہت ضروری ہے۔ گھر کے ساتھ معاشرہ سازی کے ذریعے ھم ظہور امام زمانہ عج کےلیے خود کو آمادہ کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا امام زمانہ عج کے ظھور کے لیے ھمیں متحد ھو کر زمینہ فراھم کرنا ھوگا الہی تنظیم کے کارکنان الہئ اھداف اور مقاصد کے حصول کے لئے عزم و حوصلے کیساتھ اپنے اس سفر کو جاری رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ہنزہ بلاک اقبال ٹاؤن میں یونٹ سازی کی گئی۔اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی اور محترمہ نسیم زہرہ بھی موجود تھیں۔

اراکین یونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صرف نظام قرآن اور اھل بیت ع کی شریعت ہی اس لبرل یلغار سے نجات دلا سکتی ہے۔

 بچوں کے اغواء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور میں 392 بچے اغواء ہوئے جن میں سے 34 ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے یہ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہیں سانحہ APS کو پانچ سال بیت گئے لیکن قاتل احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دی جا سکی۔ حکومت اور قانونی ادارے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فی الفور مثبت اقدامات کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سید زین رضا رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کا فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈویولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سےشہر کے تمام اضلاع میں موسم سرما میں سردیوں سے بچنے کے لئےضرورت مند افراد کے لئے جامع و مرکزی مساجد کے باہر کیمپ لگائے جائیں گے۔جہاں مخیر افراد نئے اور استعمال شدہ احسن حالت میں گرم ملبوسات جمع کرواسکتے ہیں ، زین رضوی نے کہاکہ یہ گرم کپڑے و کمبل شہر کے مختلف علاقوں میںموجود ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس و حدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سرگودھا کی فعال خواتین کی دعوت پر تنظیمی دورہ کیا اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ تحسین شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں باہمی مشاورت سے ضلع سرگودھا میں چار فعال مسئولین کا انتخاب کیا اور ضلعی کابینہ تشکیل ھوئی۔

 محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ تحسین شیرازی نے علاقائی احتیاج کے پیش نظر سرگودھا میں چار سیکرٹریز جنرل کا انتخاب کیا جو یونٹ سازی اور دیگر تنظیمی فعالیت کی ذمہ داریاں نبھائیں گی منتخب شدہ مسئولین میں محترمہ طلعت ، محترمہ حکیمہ ، محترمہ عفت اور محترمہ نازیہ بخاری شامل ہیں۔ اجلاس میں علاقے کی فعال معلمات ، سابقین آئ ایس او طالبات اور ورکنگ وومن شامل ہوئیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے درس بڑے میاں شالامار لنک روڈ پر یونٹ قائم کیا گیا اور ہفتہ وار دروس کے سلسلے کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر اراکین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،اور محترمہ نسیم زہرا کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

یونٹ اراکین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ اپنی تہذیبی اقدار سے آگاہی حاصل کر کے معاشرے کا مفید رکن بن سکے۔

حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ PIC کا واقعہ دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوا کہ اگر تعلیم یافتہ لوگوں کا یہ حال ہے تو اس کا مطلب جو تعلیم دی جا رہی اس میں کمی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کی اصلاح کی غرض سے اخلاقی تعلیم و تربیت پر مشتمل دروس کا اہتمام کرتی ہے۔اختتام پر  موسم سرما کی مناسبت سے امدادی تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ (شعبہ فلاح وبہبود) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سےمضافاتی علاقوں کے ضرورت مند افراد میں جیکٹس اور گرم ملبوسات کی تقسیم کی تقریب مسجد مسلم بن عقیل ؑ گلشن وقار جوگی موڑ میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانانشان حیدر ، ممتاز مہدی اور کاظم نے بگٹی گوٹھ، یوسف گوٹھ اور جوگی موڑ کے ضرورت مند افراد میں جیکٹس اور گرم ملبوسات تقسیم کیئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جعفرطیارسوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے ضرورت مند افراد میں جیکٹس اور گرم ملبوسات تقسیم کی جاچکی ہیں ۔ مخیّرحضرات اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون فرمائیں ۔

وحدت نیوز (رجوعہ سادات) ‎مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے رجوعہ سادات محلہ پیر دولت شاہ یونٹ ضلع چینیوٹ کا دورہ کیا اور خواتین سے خطاب کیا ۔

گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاھور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان یہ ہنگامہ آرائی زمانہ جاھلیت کے اس دور کی یاد دلاتی ہے جب کسی کا اونٹ کسی دوسرے کھیت میں داخل ھو جاتا اور مالک کو خبر ہوتی تو دونوں قبائل میں جنگ شروع ہو جاتی اور سالہاسال جاری رہتی۔ آج ہمارے ملک کے پڑھے لکھے طبقات نے جاہلیت کا مظاھرہ کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر اور وکیل جیسے مقدس پیشے کی توھین کا باعث بنے ہیں جس کی جتنی شدید مذمت کی جاے کم ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ملک میں قانونی ادارے موجود ہیں لیکن قانون کا راستہ اپنانے کے بجائے تہذیب و اخلاق کے دائرے سے باہر نکل کر اسپتال پر حملہ کیا گیا توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی ہوئی اور بے گناہ مریضوں کو زخمی کیا گیا ہے یہاں تک کہ بعض مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، اپنے آپ کو مسلمان اور رحمت للعالمین پیمبر (ص) کے پیروکار ہونے کو فخر سمجھنے والوں کا یہ کردار انسانیت کی تذلیل کا باعث ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے علی حسین آباد میں محترمہ نسیم زھرا کے تعاون سے نیا یونٹ تشکیل دیا گیا۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں انھوں نے گزشتہ روز یمن پر سعودی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معصوم لوگوں کی شہادتیں سعودی عرب کی یزیدی حکومت کا تختہ الٹ دیں گی۔ انھوں نے کشمیر میں ایک سو چھبیس روزہ کرفیو پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا کہ دنیا کی طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو ظلم و بربریت کیساتھ کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن ان شاءالله وہ وقت دور نہیں جب عدل و انصاف کا پیکر امام برحق ، مھدی موعود علیہ سلام ظالم حکومتوں کو تہ و بالا کر کے پوری دنیا میں امن قائم کریگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مقبوضہ کشمیر ، فلسیطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام پرخاموشی قابل مذمت ہے دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن منایا گیا کہ جسکے منشور کے تحت تمام ممالک میں ہر قسم کے علاقا ئی ، مذہبی، سیاسی امتیاز کے بغیر ہر انسان کی ذاتی عزت اور حرمت اور انسانوں کے مساوی اور ناقابلِ انتقال حقوق کو تسلیم کرنا دنیا میں آزادی، انصاف اور امن کی بنیاد ہے لیکن ہم مشاھدہ کر رہے ہیں کہ اس وقت دنیا میں ، بالخصوص یمن ، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ “انسانی حقوق کا عالمی” دن سوائے زبانی جمع خرچ کے ا ور کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مسنگ پرسنز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے بیگناہ جبری گمشدہ افراد سالوں سے لا پتہ ہیں جن میں سے کئی کے والدین اپنے بچوں کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئے ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی جدائی میں ہرپل تکلیف اور کرب کی کیفیت سے دوچار اپنے ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے اور اگر ان میں سے کوئی قصور وار ہے تو ان کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے۔

انہوں نے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سو اٹھائیس دن کرفیو کے گزر چکے ہیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے اور عالمی برادری ان مظالم کی روک تھام کے لیے کوئی سد باب کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔ عالمی انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس منافقانہ رویے سے اجتناب کریں۔

Page 61 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree