The Latest

ya hussain mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس ڈویژنل سیکر ٹریٹ میں سیکرٹری جنرل علامہ حافظ حسین نوری کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ حسین نوری نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کا مہینہ ہے۔ کربلا میں اما م عالی مقام ؑ نے قلیل تعداد کے ساتھ لشکر کفر کے ساتھ پنجہ آزمائی کر کے تمام تر مصلحتوں کو ختم کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ دین اسلام پر آنچ آجائے تو قلت تعداد اور دیگر مجبوریوں کو پشت ڈال کر اسلام پر قربان ہوں۔ کربلا اور عزاداری کل کے یزید کو برا بھلا کہنے کا نام نہیں بلکہ ہر دور کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔عصر حاضر میں امریکہ یزید وقت ہے۔ روح عزاداری امریکہ اور تمام ظالم قوتون کے ساتھ بر سرپیکار ہونا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔گذشتہ روز کراچی امام بارگاہ پر حملہ سیکورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آئے روز کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر حکو متی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔حکومت مٹھی بھر دہشت گردوں کو تختہء دار پر لٹکائیں تو ملک عزیز امن کا گہوارہ بن سکتا ہے

mwm.amin.azadariعزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،قانون نافذ کر نے وا لے ادارے عزادار اور عزاداری کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے شہر کراچی کے مختلف اضلا ع میں جاری مرکزی مجالس عزاء اور امام بارگاہوں کے دورے پر موجود مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔علامہ امین شہیدی نے امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،امام بارگاہ مصطفی گلشن معمار، مسجد جعفریہ نارتھ کراچی، مسجد خیر العمل انچولی ، مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار ، مسجدِ حسنین ، امام بارگاہ شاہِ یثرب ، امام بارگاہ حیدری مشن اور امام بارگاہ دربار حسینی ملیر کے دورہ جات کیئے

Gaza-mwmالمیادین چینل نے خاص زرائع سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی بات کی اور پھر خود ہی جنگ بندی کے شرائط ماننے سے انکار کردیا جبکہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی شرائط پر جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے دفاع کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کرینگے اور ہمارے سامنے سارے آپشن کھلے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ میں پہل کی اور تیسرے دن تل ابیب پر گرنے والے راکٹوں سے پریشان ہوکر جنگ بندی کے لئے بیگ ڈور چینل استعمال کرنا شروع کیا اب جنگ بندی کے لئے شرائط پیش کی گئیں جن میں اہم ترین شرط غزہ کے محاصرے کا خاتمہ ہے سے انکار کردیا ۔
دوسری جانب فلسطینی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے زمینی کاروائی صرف ایک دھمکی ہے وہ کسی بھی قسم کی زمینی کاروائیوں کی جرات نہیں رکھتا کیونکہ ایسی صورت میں اسے ایک کھلی گوریلاجنگ کا سامنا کرنا ہوگا

mwmpunjab.punjabgovمیاں شہباز شریف کی جانب سے عشرہ محرم کے دوران عزاداری امام حسین ؑ کے بینرز اور اشتہارات کی بے حرمتی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی یقین دہانی 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے انچارج عزادرای سیل الحاج حیدر علی مرزا ، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ابو ذر مہدوی ، سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی و د یگر راہنما افسر حسین خان، اسد عباس نقوی اور سید وقار لحسن نقوی شامل تھے، ملاقات کے دوران عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی سطح پر کیے گئے سیکورٹ�ئانتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی عزادری سیل کے انچارج الحاج حیدر علی مرزا نے میاں شہباز شریف کو ملت تشیع کے ساتھ روا رکھے جانے والے لاہور انتظامیہ کے متعصبانہ رویہ سے آگاہ کیا ، اور شہر میں ایام عزا کے حوالے سے لگائے جانے والے لبیک یا حسین کے بینروں اور پوسٹروں کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی کی جائے گی ، میاں شہباز شریف نے وضاحت کی کہ مسلم لیگ (ن) نے نہ تو کسی کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور نہ ہی ہمارا ان کے ساتھ کوئی رابطہ ہے ، ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور کراچی سمیت پورے ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروئیوں کی مذمت کرتے ہیں

mwm.pishawar01مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کی بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، جبکہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی اس اہم مسئلہ پر خاموشی حیران کن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مظلوم فلسطنیوں کو بے دردی سے قتل کیا رہا ہے تو دوسری طرف عرب ممالک اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت پر حاموش کیوں ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس حوالے اجلاس کیوں نہیں بلاتی۔ عالم اسلام اس ظلم پر کب تک خاموش رہیگا۔ اس جارحیت کے خلاف آواز کب بلند کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپس میں متحد ہو کر غزہ کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں جبکہ او آئی سی کا اجلاس بھی فوری طور پر بلایا جائے، اور امریکہ و اسرائیل کے حلاف سخت فیصلے کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام ان ممالک کیساتھ تمام تر مراسم ختم کرکے اسرائیل کے حمایتی ممالک پر تیل بند کرے تاکہ ان ممالک کو اسلام دشمنی کی سزاء مل سکے۔

khr.amin.pressمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے عباس ٹاؤن کراچی میں امام بارگاہ و جامع مسجد مصطفٰی (ص) کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل کہتے چلے آرہے تھے کہ محرم الحرام کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی، لہذا حکومت اور سکیورٹی کے ذمہ دار ادارے سنجیدگی سے دہشتگردوں خلاف ایکشن لیں۔ حکومت نے زبانی کلامی نعرے تو لگائے، لیکن عملی طور پر کوئی ایسے اقدامات نہیں کئے گئے۔ جس سے اس طرح کے عناصر کو روکا جا سکے۔ کالعدم اور فرقہ پرستوں کو کھلی چھٹی دی گئی، جس کی وجہ سے انہوں نے قتل غارت کا بازار گرم کئے رکھا اور یکم محرم کو ریلیاں نکال کر شیعت کے خلاف غلظ زبان استعمال کرتے رہے اور کراچی شہر کے امن کو خراب کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا امن خراب کرنے کوشش صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

mwm.gazaمجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں ، او آئی سی اور عرب لیگ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اسرائیلی درندوں نے اپنی مذموم روایات کودہراتے ہوئے گذشتہ روز وحشیانہ اندازمیں حملہ کرتے ہوئے خواتین اوربچوں سمیت درجنوں افراد کوشہیدکیاہے لیکن اقوام متحدہ اور دنیا میں خود کو امن کا داعی سمجھنے والا امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں کی جانب سے خاموشی ملت اسلامیہ کیلئے لمحہء فکریہ ہے۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے مسئلہ فلسطین کا حل دنیا میں امن کیلئے ضروری ہے

israel-gaza-rocket1غزہ پر وقت کے فرعون اسرائیل کے حملے کو آج پانچ دن ہوئے ہیں اور اب تک 55فلسطینی شہید جبکہ 500سے زائد زخمی ہوئے ہیں شہدا میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے 
دوسری جانب غزہ سے اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹ بھی مسلسل برس رہے ہیں اب ان راکٹوں کا نشانہ بھی درست ہونے لگاہے راکٹوں کی ان بارش سے اس وقت ہزاروں اسرائیلی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہیں پہلی بار تل ابیب اور قدس سٹی پر برسنے والے راکٹوں نے اسرائیلوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے جبکہ القسام برگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ مزید سرپرائز بھی رکھتا ہے مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی زمینی کاروائی اسرائیل کے لئے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا جس کی جانب گذشتہ دنوں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی اشارہ کیا 
ایرانی ساخت کے فجر نامی راکٹ جو کہ ایران نے انقلاب کے نام پر رکھا ہے کہ جس وہ عشرہ فجر کہتا ہے 
فجر چار اور پانچ زمین سے زمین زمین سے فضا اور دریا سے فضاء اور زمین دونوں پر فائر کئے جاسکتے ہیں 
ان راکٹوں کو کسی بھی گاڑی ،معمولی سے پلیٹ فارم سے داغا جا سکتا ہے ۔
جنگ کے دوسرے روز قسام برگیڈ نے ایک اسرائیلی فائٹر طیارے کو فجر پانچ نامی راکٹ سے نے مار گرایا تھا 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قسام کے فائر کئے ایک راکٹ نے تل ابیب میں ایک اونچی بلڈنگ کو زمین بوس کردیا ہے 
واضح رہے کہ اسرائیل میں اس وقت کسی بھی قسم کے آزاد زرائع ابلاغ موجود نہیں کیونکہ اسرائیل اس کی اجازت نہیں دے رہا اور اندر کی درست خبریں صرف اسرائیلی زرائع سے ہی موصول ہوتیں ہیں ۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ممکن ہے کہ آج یا کل میں اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوجائے جس کی وجہ ان کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے شہروں پر راکٹوں کی بارش ہے اسرائیل نے ایران کو بھی دھمکی دی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو راکٹ دے رہا ہے

mwmpunjab01مجلس وحدت مسلمین شعبہ روابط کے زیر اہتمام علمائے کرام اور بانیانِ مجلس کا اجلاس جامع مسجد القائم کینال ویو سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے لاہور کے بانیانِ مجلس اور علمائے کرام شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدر علی مرزا نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ باہمی روابط اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں درس حریت دیتی ہے کہ ہر ظالم جابر حکمران کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں۔ عزداری کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ہم ناکام بنا دیں گے۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جیسا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رہ نے فرمایا تھا کہ جس طر ح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، مکتب تشیع کا عزاداری کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہیں۔
علامہ اسدی نے کہا کہ پاکستان میں دشمنان اسلام استعماری سازشوں اور اُن کے اشارے پر عزاداری پر قدغن لگانے کے درپے ہیں۔ ہم آج کے اس اجلاس میں میڈیا کے توسط سے اُن شرپسندوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اب عاشور کو عقیدت کے ساتھ ساتھ طاقت سے بھی منائیں گے اور اُن شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں لائیں گے۔

اجلاس میں علامہ سید حیدرالموسوی، علامہ سید مبارک الموسوی، علامہ فرمان علی نجفی، علامہ محمد اسماعیل، علامہ حسنین عارف، علامہ حسن رضا قمی، علامہ محمد علی جوہری، علامہ سید محمد حنیف موسوی، علامہ سید مہدی موسوی، علامہ ناصر جوئیہ، علا مہ صفدر حسین اور لاہور کے بانیان مجلس اور عمائدین شریک ہوئے۔

farjar5اسرئیلی قبضے کے بعد تقریبا چھتالیس سال کا عرصہ ہوا ہے کہ کبھی بھی تل ابیب اور مقبوضہ علاقے قدس سٹی کے لوگوں کو کبھی بھی کسی جنگ میں بینکروں میں چھپنا نہیں پڑا اور نہ ہی کبھی انہوں نے خطرے کے سائرن سنے لیکن اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ تل ابیب اور قدسی سٹی کے لوگوں کو سائرن سنائی دیے اور اس کے بعد انہوں نے زوردار دھماکے سنے کچھ ہی دیر میں خوف کے سبب چہخ و پکار سنائی دینے لگی غزہ کے مجاہدین کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ نے آبادی کے کسی حصے کو نشانہ نہیں بنایا تھا اور نہ ہی یہ راکٹ کسی ایسی جگہ گرے تھے جہاں بڑی تباہی ہولیکن آرام طلب اور بے جا اعتماد و اطمنان کے عادی کئے گئے اسرائیل عوام معمولی سی بھی تکلیف کو برداشت نہ کر سکے 
اگرچہ بعد میں گرایے جانے والے راکٹوں سے غزہ کے قریب ترین علاقوں میں اچھی تباہی پھیلائی اور اسرائیلوں کو سبق سکھا دیا ۔
فجر پانچ نامی یہ راکٹ ایرانی ساخت کے ہیں جو پچھتر کلومیٹر تک فائر ہوسکتے ہیں جبکہ ان کا وزن نو سو پندہ کلوگرام ہے جبکہ نوے کلوگرام بارود یہ دھماکہ خیز مواد اپنے اندر رکھتا ہے ان اعداد و شمار کو امریکی ایک ادارے نے جاری کئے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ ایران نے فجر پانچ کر علاوہ بھی کچھ ٹیکٹکی راکٹ بھی ،اینٹی ائر گرافٹ،اور لینس دیے ہیں 
جبکہ اس سے قبل حماس کے دفاعی ونگ ،عزالدین قسام برگیڈ کے پاس جو راکٹ تھے وہ راکٹ صرف پندرہ کلومیٹر تک مار کر سکتے تھے 
کہا جاتا ہے کہ ایران نے ایسے سینکڑوں راکٹ شام کے توسط سے غزہ کی مظلوم عوام کے دفاع کے لئے پہنچائے ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree