The Latest

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اہم ملاقات وحدت ہاؤس سولجر بازار میں ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ ،ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے اراکین بھی موجود تھے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور ایم ڈبلیوایم مشترکہ طور پر تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایک مرتبہ پھرملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اس حوالے سے تازہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیاجائے گا ہم آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبہ سندھ کے دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اتحاد ،رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو جتنا نقصان مذہبی منافرت اور انتہا پسندی نے پہنچایا ہے اتنا کسی دوسری چیز سے نہیں پہنچا۔بیرونی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد دین پرستوں نے ایک دوسرے کے خلاف زہر اگل کرارض پاک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ہم نے اتحاد و اخوت کے جس بیانیے کا پرچار کیا اس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔شیعہ سنی علماء ہر پلیٹ فارم پر وحدت و اخوت کا عملی مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں جب کہ تکفیری گروہوں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جو قوتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ان کے خلاف حکومت،ریاستی اداروں اور عوام کو یکساں انداز فکر اپنانا ہو گا۔جن حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو سوائے مایوسی اور بدحالی کے کچھ نہیں دیا آج وہی عناصر ملک کی ترقی و استحکام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان انتخابات کے دوران مودی کی زبان بولنے والے کرداروں کا اصل چہرہ کُھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ گلگت بلتستان صوبے کی مخالفت عوام دشمنی اور بلوچستان کی خود مختاری کی بات ملک و قوم سے غداری ہے۔

عالمی ایشوز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی پشت پناہی اسرائیل کے لیے نفع بخش ثابت ہو رہی ہے جو مستقبل میں امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔یہود ونصاری کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ہمیشہ آستین کا سانپ بن کر ڈسا ہے۔ان سے دوری اختیار کرنے میں ہی  بقا و سالمیت کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ظفر اللہ جمالی ایک مدبر اور اصول پسند سیاست دان تھے۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ظفر اللہ جمالی کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میرظفر اللہ جمالی مرحوم ہرطبقے کی حمایت میں ایک مضبوط آواز تھے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی اور نومنتخب وزیر ذراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کےبعد اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔ پہلی بار دفتر آمد پر آفس اسٹاف کی طرف سے ان کا پھول کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی، وزیر اعلیٰ کے نامزد معاون خصوصی الیاس صدیقی، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، صوبائی رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد انکے ساتھ دفتر تشریف لائی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے کاظم میثم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی، خصوصا ً تمام حاضرین نے دعائے امام زمانہ کی تلاوت کی۔ نشست سنبھالنے کے فورا ًبعدصوبائی وزیر ذراعت نے سب سے پہلےٹیلیفونک کال قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورمجاہد ملت آغا علی رضوی کو کر کے اطلاع دی اور ان سے خصوصی طور پر خیر و خوبی کیساتھ ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ ں ہونے کی توفیق کی دعاؤں کی اپیل کی۔

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور نومنتخب صوبائی وزراءراجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ کی تقریب حلف کےبعدمبارک باد پیش کرنےکیلئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس نے کہاکہ سابقہ حکمران جب کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو کھوکھلا کررہے تھے تب ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے قیام کیا۔

انہوںنے مزید کہاکہ سید جعفر شاہ مرحوم جس ویژن کیساتھ گلگت بلتستان کی سیاست کو لیکر چل رہے تھے ہم آج ان کی راہ پر کاربند ہیں۔سید سہیل عباس کی صورت میں ہمارے پاس جعفر شاہ کی مشن کو آگے لیکر چلنے والے تازہ دم نوجوان سیاست دان موجود ہیں جن سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے نومنتخب وزراء راجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ  نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی کامیابی پر مبارک پیش کی اور گلگت بلتستان کے محروم ومحکوم عوام کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی کی سیاست میں ایم ڈبلیوایم نے اہم کردارادا کیاہے ۔

 تقریب کے آخر میں مرحوم سید جعفرشاہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، علامہ شیخ نیئرعباس، ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، غلام عباس ویگر رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (گلگت) وحدت اور انصاف کا دور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کادور ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے اتحاد کا ہدف گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور نومنتخب صوبائی وزراءراجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ کی تقریب حلف برداری کے بعدایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین نے اسی ہدف کیلئے الیکشن سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کیا اور الحمد للہ کامیاب رہے۔اس اہم کامیابی کا سہرہ مجلس کی مرکزی قیادت ، گلگت بلتستان کی قیادت، اور سرگرم عمل رہنے والے رہنماؤں کو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آغا علی رضوی ، آغا نیئرعباس مصطفوی اور ایم ڈبلیو ایم کےدیگر رہنما اس اہم کامیابی کےسرتاج ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کامیابی ہماری کامیابی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے کڑا امتحان بھی ہے۔ ہمارا ہدف اس امتحان میں سرخرو ہوکر عوام کی خدمت ہونی چاہئے۔

پی ٹی آئی کے نومنتخب وزراء راجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ  نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی کامیابی پر مبارک پیش کی اور گلگت بلتستان کے محروم ومحکوم عوام کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، علامہ شیخ نیئرعباس، ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، غلام عباس ویگر رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی و معاون سیکرٹری روابط و تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری کی جانب سے ضلع دادو میں ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا محترمہ معصومہ کاظمی کو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور 15 رکنی کابینہ کی حلف برداری کی گئی۔

 اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے تنظیم کے اھداف و مقاصد بیان کیے جبکہ محترمہ غزالہ جعفری نے ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر بنانے کے لیے خواتین کی راہنمائی کرتے ہوئے تین ماہ کا برنامہ پیش کیا ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ اور صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا سید باقر زیدی نے بھی خواتین سے ملاقات کی ۔

قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خواتین سے خطاب کیا اور تنظیم کے بنیادی اھداف بیان کیے اور خواتین کو سنت زینبی پر عمل کرتے ہوۓ معاشرہ سازی کرنے کی تلقین کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں امور فلاح و بہبود کے حوالے سے جوہر ٹاؤن لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی کے علاوہ محترمہ عندلیب آغا اور محترمہ صبا کاظمی نے بھی شرکت کی ۔

میٹنگ میں 9 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا ایجنڈے میں دور حاضر کی مالی مشکلات کے پیش نظر خواتین اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے کس طرح گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے روزگار حاصل کر سکتی ہیں پر تبادلہ خیال کیا گیا  باہمی مشاورت کے بعد ایک ماہ کا لائحہ عمل "خود مختار خاتون" کے عنوان سے طے کیا گیا جس میں طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے سیمینارز کا انعقاد ، کچن کارڈنینگ اور ہیلتھ کے شعبہ پر کام کیا جائےگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیر اعلی خالد خورشید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خطے کی ترقی میں وہ مثالی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اقتدار کا حصول عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی مفاد حاصل کرنے کے لیے کیا۔ جوسیاسی جماعتیں ماضی میں ایک دوسرے کی حریف رہیں اور اقتدار کی کھینچا تانی میں اخلاقی قدروں کا جنازہ نکالا آج ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈال کرگھوم رہی ہیں۔ان کا مقصد عوام کو ایک بار پھر گمراہ کر کے اقتدار کے مزے لوٹنا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے انہیں مسترد کر کے ثابت کیا کہ ان کا سیاسی شعور اب بلند ہے اور وہ شعبدوں بازوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہت سارے ترقیاتی منصوبے طے کر رکھے ہیں۔اگلے چند سالوں میں علاقے کی تقدیر بدل کر رہ جائے گی۔ وزیر اعلی خالد خورشید ایک مدبر, دوراندیش اور نوجوان سیاست دان ہیں۔انہیں علاقے کے عوام کی ضروریات زندگی اور مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو ان سے کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک صورتحال اختیار کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں اگر حقیقی معنوں میں عوام کی خیر خواہ ہوتیں تو وہ کورونا کے پیش نظر اپنے جلسے جلوس فور ی طور پر ملتوی کردیتیں اور عوام کی قیمتی جانوں کو یوں داؤ پر نہ لگایا جاتا لیکن ان اتحادی جماعتوں کو ہمیشہ عوامی زندگی سے زیادہ اقتدار عزیز رہا۔پوری دنیا میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے لیکن پی ڈی ایم کورونا کے خلاف حکومت کی ساری کوششوں کو تباہ کرنے پرتُلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کورونا بے قابو ہو گیا تو اس کی ساری ذمہ داری ان اتحادی جماعتوں پر ہو گی جو ملک کے مختلف حصوں میں دھڑلے سے جلسوں میں مشغول ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نامزد صوبائی وزراء سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے خصوصی شرکت کی ۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی محمد کاظم میثم بھی شامل ہیں جنہیں وزارت زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیاہے ۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما، صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان کا معاون خصوصی برائے معدنیات نامزد کیا گیا ہے ۔ تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، رکن اسمبلی شیخ اکبرعلی رجائی، محترمہ کنیز فاطمہ ، علامہ شیخ نیئرعباس، غلام عباس سمیت دیگر رہنما اور اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree