The Latest

وحدت نیوز(روجھان جمالی )مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے روجھان پہنچ کر وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان میر عمر خان جمالی اور میر فرید اللہ خان جمالی ایم این اے میر خان محمد خان جمالی سےملاقات کی اور سابق وزیر اعظم مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کی مغفرت کے لیئے دعا کی فاتحہ پڑھی اور تعزیت کی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ھاشم موسوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی ،مبارک علی ھزارہ، ایم پی اے ناصر شاہ ،سید شبیر علی شاہ دوپاسی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی آج انتقال کر گئے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ محمد یزدی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پرگہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔

مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد ، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو رواں صدی کی بدترین بربریت قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارتی افواج کا بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد معمول کی کاروائی بن چکی ہے۔انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں اور امت مسلمہ کو مظلوم کشمیریوں کے زخم کیوں دکھائی نہیں دے رہے۔مسلمان حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر انسانی کاروائیوں کی سفارتی سطح پر سخت الفاظ میں مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ریاستوں کے دوستانہ مراسم امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔یہود و نصاری آستین کے وہ سانپ ہیں جو دودھ پی کر ڈستے ہیں۔اسرائیل عالمی انسانیت کے قلب میں خنجر کے مانند ہے، غاصب ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کامطلب کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود ارادیت سے دستبرداری ہے جو قطعی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو ایسے دوست ممالک سے چوکنا رہنا ہو گا جو اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور فلسطین کاز کو کھلم کھلا نقصان پہنچا رہے ہیں۔پاکستان کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا ہماری معاشی شہ رگ سی پیک کے خلاف اندرون و بیرونی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ارض پاک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک ملک کی سلامتی و استحکام کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے۔ ملک دشمن بیرونی طاقتیں ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو استعمال کر رہی ہیں۔کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو اپنا احتجاج موخر کرنا چاہیئے تھا لیکن انہیں ملک و قوم کی سلامتی سے زیادہ وہ "مخصوص ایجنڈا" عزیز ہیں جن کے لیے سیاسی حریف ایک دوسرے کے دوست بنے بیٹھے ہیں۔

وحدت نیوز(سندوس)رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی انتخابات میں کامیابی اور منسٹر ایگریکلچر کے قلمدان سنبھالنے کے بعد اظہار تشکر کے لئے سندوس آمد۔عمائدین،زعماء و سرکردگان علاقہ سے ملاقات کیا۔

اس موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے معروف قلمکار،معروف سماجی رہنما حسن حسرت نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اعلیٰ اقدار کی حصول کے لئے دیا تھا کیونکہ یہ جماعت محروموں، مظلوموں کی جماعت اور محروموں کی آواز ہے اور ہم اپنی پوری وجود کے ساتھ اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدل انصاف کی بالادستی،میرٹ کی بالادستی کے لئے،کرپشن،اقربا پروری کے خاتمے کے لئے،خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اس جماعت کے ساتھ الیکشن میں بھی ساتھ دیا تھا اور آئندہ بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر ایگریکلچر کاظم میثم نے انتخابات میں بھرپور تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یقیناً عوام کے تعاون سے کامیابی ملی ہے اور یہ وزارت عوام نے مجھے دی ہے۔اصل مبارکبادی کے حقدار عوام، کارکنان اور جوانان ہیں جنہوں نے سرفرازی سے نوازا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی لطف خداوندی کے بعد عوام کے زحمتوں کا نتیجہ ہے اور انشاء اللہ عوامی حقوق پر کسی کو کبھی شب خون مارنے نہیں دیں گے اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔آخر میں عمائدین سندوس کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(پنڈدادنخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں مختلف اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہیں دوسرے مرحلے میں چھ ماہ کی ورکنگ کے بعد ان اضلاع میں باقاعدہ سیکرٹری جنرل اور ضلعی کابینہ منتخب کی جاے گی اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ نے ضلع جہلم کے علاقے پنڈدادنخان میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ۔

محترمہ نورین کاظمی کو آرگنائزر منتخب کیا گیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے مقدمات فراہم کرنے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔خواتین نے اس الہی جماعت کا حصہ بنتے ہوۓ معاشرے میں مھدوی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وحدت نیوز(سکردو) بلتستان ڈویژن میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا تیزی سے آغاز، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئیں ۔بعد ازاں انہوںنے اپنی کابینہ کی اراکین سے حلف لیااور ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کی نامزدڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ کبریٰ نے سکردو حلقہ 1 اور حلقہ 2 کے 17 یونٹس کی نامزد سیکریٹری جنرلز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

نومنتخب سیکریٹری جنرل ورکن جی بی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران کے منشور کی محوریت میں اجتماعی جدو جہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انشاء اللہ جی بی اسمبلی میں خواتین حقوق کی بھرپور دفاع کرینگے اور خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما برادر محمدعلی نے کہا کہ سید بزرگوار آغا علی رضوی کی قیادت میں انشاء اللہ خواہران اپنی تربیت کیساتھ اجتماعی ،معاشرتی حوالے سے رول پلے کرینگی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر شعبہ تنظیم سازی مولانا محمدجان حیدری نے کہا کہ انشاء اللہ اپریل تک بلتستان میں خواہران کی سو جبکہ برادران کی ڈیڑھ سے دو سو دستوری یونٹس بنائے جائیں گے اور تمام یونٹس کی تربیت اور معاشرتی رول کے حوالے سے تیاری کرینگے۔انہوں نے کہاکہ مردوں کے شانہ بشانہ معاشرتی تعلیم وتربیت میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہیں۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ممتاز سعودی لیڈر و شیعہ عالم دین علامہ سید ھاشم الشخص کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی حکومت نے انتہائی نامناسب رویہ اپناتے ہوئے اصلاح پسند، مفکر اور نڈر  علمائے دین کے خلاف جس طرح کاروائی کی ہے وہ ہر صورت قابل مذمت ہے۔سعودی فورسز کا ایک عالم دین کے گھر کا گھیراؤکرنا ، چھاپہ مارنا اورچادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا خود سعودی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اور انسانیت و اہل وطن کی اھانت بھی۔

علامہ نے اپنے بیان میں سید ھاشم کے گھر چھاپہ مارنے اور ان کی غیر قانونی گرفتاری کو حکوت سعودی عرب کی اپنے ہی شہریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کیا اور ان مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں و عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔نیز قصبہ العوامیہ میں شہید الشیخ باقر النمر کے مقام خطابت مسجد امام حسین ؑ کو سعودی حکومت کی جانب سے گرانے پر علامہ نے شیدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے سعودی حکومت کے زوال کا باعث بن سکتے ہیں خدا کے گھر کی توہین عذاب الہی کو دعوت دینے سے کم نہیں۔

وحدت نیوز(چکوال)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں مرکزی عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ بینا شاہ نے ضلع چکوال کے علاقے جھامرہ تحصیل کلر کہار کا دورہ کیا اور علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ نادیہ آرگنائزر جبکہ محترمہ شازیہ علوی ڈپٹی آرگنائزر نامزد ہوئیں۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز  غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوۓ کس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں پر تفصیلی گفتگو کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کیے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی ھدایات پر بیدیاں روڈ یونٹ میں بچوں اور بچیوں کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے امام زمانہ علیہ سلام اور عادلانہ حکومت کے نفاذ کے عنوان پر بچوں کو مفید اور سادہ انداز میں لیکچرز دیے اس سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بچوں میں احساس ذمہ داری ، دینی شعور اور امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کے لئے ترغیب دینا اور اپنے وقت کے امام ع سے بچوں میں انسیت اور قربت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آقا و مولا ع کی خوشنودی کے لیے معاشرے میں عمل صالح انجام دیں اور ان کی سپاہ میں شامل ہونے کے مشتاق بنیں۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) آج منگل بتاریخ 8دسمبر سنہ2020ء کو ایک اخبار میں ملک کے ایک جانے پہچانے اور بڑے صحافی سمجھے جانے والے اینکر پرسن جاوید چوہدری صاحب کا کالم مطالعہ کیا تو میرے لئے کوئی سرپرائزنگ نہیں تھا ۔ کیونکہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی کئی ایک سازشوں میں ایک سازش پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ نتھی کرنے کا ایجنڈا ہے جو موصوف کے مذکورہ کالم میں مطالعہ کو ملا ۔ یقینا یہ حیرت انگیز نہیں تھا ۔ کیونکہ گذشتہ کئی ماہ سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت امریکی سفارتخانہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور صہیونیوں کے سب سے بڑے حامی جیرڈ کوشنر کے حکم کے مطابق پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے کچھ اور ممالک میں صحافیوں اور ٹی وی اینکروں اور بڑے اخباروں کے ساتھ منسلک کالم نویسوں کو باقاعدہ وظیفہ ادا کیا گیا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کل وظیفہ کی رقم پانچ سو ملین کے لگ بھگ بتائی گئی ہے جو مذکورہ بالا شخصیات کو صرف اس لئے ادا کی جانی تھی تا کہ وہ اپنے ٹی وی پروگراموں میں اور اخباروں میں اسرائیل جیسی خونخوار قاتل اور جعلی ریاست کے لئے اپنے اپنے ممالک میں نرم گوشہ پیدا کریں ۔ اب مسلسل پاکستان میں ایک کے بعد ایک بلی تھیلے سے باہر نکل رہی ہے تو راقم کو یہ بات سمجھنے میں بالکل بھی دقت نہیں ہے کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے اور اس کی پشت پر کون ہے ۔

آٹھ دسمبر کو لکھے گئے کالم میں جاوید چوہدری نے بہت مہارت کے ساتھ پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کی باوقار اور شجاع قوم کو بزدل اور ڈر جانے والی قرار دینے کی کوشش کی ہے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اسرائیل کی پچاس سالہ تاریخ ہی کا مطالعہ کریں تو اسرائیل مسلسل شکست کھا رہا ہے اور اس بات کا اعتراف خود صہیونی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سنہ2018ء میں اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے ۔ لیکن جاوید چوہدری صاحب کی کوشش کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ شاید اسرائیل ہی دنیا کا خدا ہے اور اس کو راضی کئے بغیر شاید پاکستان آگے نہیں چل پائے گا ۔ (خاکم بدھن) ۔ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ایک معروف قسم کا صحافی اور اینکر پاکستانیوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش میں مصروف نظر آیا ہے ۔

سوال اٹھا یا گیا ہے کہ آخر ہ میں کیا پرابلم ہے ۔ یعنی اسرائیل سے کیا پرابلم ہے ۔ جاوید چوہدری صاحب اس سوال کا جواب یہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مسلمانوں کو اسرائیل سے کوئی پرابلم نہیں لیکن بس ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ فلسطین جو کہ فلسطینیوں کا وطن ہے ان کے پاس ہونا چاہئیے نہ کہ فلسطین ان صہیونیوں کا ہے جو یہاں لا کر قابض کر دئیے گے ہیں ۔ دنیا کے کسی بھی قانون میں اگر بات کی جائے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ۔ اگر اسرائیل کا وجود اتنا ہی ضروری تھا تو فلسطین پر کیوں ;238; فلسطین تو پہلے بھی فلسطینی عربوں کا ہی تھا کہ جس میں مسلمان، عیسائی، یہودی کہ جو مقامی تھے اور صہیونی نہ تھے ۔ لہذا پرابلم یہ ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا اور اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے جسے اپنے گھر جانا چاہئیے ۔ بہت ہی سادہ سی بات ہے ۔

جاوید چوہدی صاحب کو تاریخ پڑھ لینی چاہئیے ۔ صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے جی ہاں قبضہ کیا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے پانچ ہزار سال کی جس تاریخ کا اپنے کالم میں ذکر کیا ہے اس کے مطابق بھی سرزمین فلسطین پر بعنوان اسرائیل کوئی ریاست قائم نہ تھی ۔ حتی فلسطین پر تو کیا فلسطین کے اطراف میں بھی ان پانچ ہزار سالوں میں اسرائیل نامی کوئی ریاست نہ تھی ۔ اسرائیل کی جعلی ریاست کا فلسطین پر تسلط انیسویں صدی کی اختتامی دہائیوں سے شروع ہوا اور جس کی تکمیل پھر سنہ1917ء کے بالفور اعلامیہ کے بعد1948ء میں ہوئی ۔

پاکستان کا ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ہی اب سوال جاوید چوہدری صاحب سے ہے کہ چلئیے آپ بتائیے کہ فلسطین نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ;238; کیا فلسطینیوں نے یہودیوں کے کسی وطن پر یا ان کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے ;238; کیا ان کے وطن میں گھس کر فلسطینیوں نے فلسطین قائم کیا ہے ;238; یا یہ کہ فلسطینی مسلسل ستر سالوں سے اسرائیلیوں کو قتل کر رہے ہیں ;238; یا پھر چلیں یہ کہ فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کی زمینوں کو ہڑپ کر رکھا ہے ;238; یا فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کو دربدر کر دیا ہے ;238; ان سب باتوں کا اگر آپ جواب دے پائیں تو آپ سے صرف یہ سوال ہے کہ بتائیں آپ کو فلسطین سے کیا پرابلم ہے ;238;

موصوف جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جنگ مسلمانوں سے نہیں بلکہ عربوں سے ہے ایک احمقانہ سی بات ہے ۔ آج کیا اسرائیل فلسطین پر اس لئے قابض ہے کہ فلسطین عرب علاقہ ہے ;238; کیا سیاسی اعتبار سے یہ بات تسلیم کی جا سکتی ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد صرف اور صرف یہی ہے ۔ اگر مان بھی لیا جائے تو پھر اسرائیل نے لبنان پر قبضہ کیوں کیا تھا جو اسے بعد میں سنہ2000ء میں شکست کھا کر چھوڑنا پڑا ۔ اسی طرح شام میں دہشت گردی اور حملے اسرائیل کس کے لئے کرتا ہے ;238; عراق میں اسرائیل نے کیوں حملے کئے تھے ;238; مصر نے تو اسرائیل سے دوستی کر رکھی ہے تو کیا مصر کی مشکلات ختم ہو چکی ہیں ;238; کیا مصر ترقی کر رہا ہے ;238; ہر گز ایسا نہیں ہے ۔ میں پھر یہی کہوں گا کہ محترم جاوید چوہدری صاحب تاریخ کو ٹھیک سے پڑھیں ۔ اسرائیل کی طاقت جو آپ پاکستانیوں کو دکھانا چاہتے ہیں وہ طاقت کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے ۔ جو اسرائیل کسی زمانے میں عرب ممالک پر قبضہ کرتا تھا آج اس کی حالت غزہ کے علاقہ میں اس نوعیت پر پہنچ چکی ہے کہ فلسطینی نہتے مجاہدین کے سامنے دو گھنٹے سے زیادہ میدان جنگ میں ٹک نہیں سکتا ۔ آپ ہیں کہ اپنے کالم میں پاکستانیوں کو اسرائیل سے ڈرا رہے ہیں ۔ عجب ہے!

پاکستان کو یہ فخر اور اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے ہوا بازوں نے اسرائیلی جہازوں کو مار گرایا ہے ۔ اسرائیل ہم سے خوف کھاتا ہے ۔ ہم کیوں اسرائیل کے ساتھ نتھی ہو جائیں ;238; آخر ہ میں فلسطین سے کیا پرابلم ہے ;238; جبکہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے ۔

اسرائیل کی ترجمانی کرنے والے ہر فردکو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ چند ایک ایسے غیر اہم ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان و دیگر شامل ہیں ان کا اسرائیل کو تسلیم کر لینا نہ تو مسلم امہ کو فلسطین کی حمایت سے پیچھے ہٹا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ نتھی کر کے نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے لئے نبرم گوشہ ہموار کرنے والے عناصر جہاں فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں وہاں ساتھ ساتھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو بھی کھوکھلا کرنے کا گھناءونا جرم انجام دے رہے ہیں ۔ جاوید چوہدری صاحب! آپ کے کالم کے مطابق آپ نے مسلم امہ کو مایوس کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ آپ نے پاکستان کو اسرائیل سے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی ہے ۔ ہم آپ کو اس تحریر سے بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اسرائیل سے نہیں ڈرتا ۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عمل کو ذلت اور رسوائی تصور کرتا ہے ۔ فلسطین کی حمایت بانیان پاکستان نے کی ہے اور ہم فلسطین کے ساتھ رہیں گے یہی ہمار ا افتخار ہے ۔ کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پاکستان کے وقار کو خراب کرے چاہے وہ صحافی ہو یا کوئی نام نہاد دانشور ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree