The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 12 دسمبر وہ سیاہ دن ہے کہ جب نائجیریا کی فورسز نے نے اپنے ہی نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا نائجیرین فورسز نے اغیار کی خوشنودی کے لیے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ہی نہتی عوام کا قتل عام کر کے ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ عظیم انقلابی رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی کے 6 جوان بیٹوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز پابند سلاسل کیا گیا دنیا بھر کے انسانوں کو اور حقوق انسانی کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ایک مظلوم اور بے گناہ قیدی کے آزادی کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں.انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام پر ان سفاک قاتلوں کو جواب دہ ہونا چاہیے جنہوں نے کانو اور زاریہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی کو فوری رہا کیا جاٸے اور ان کا تسلی بخش علاج معالجہ کرایا جائے اس لیے کہ ان کی صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی صحت اور زندگی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نائجیریا کی حکومت پر عائد ہوگی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ارض پاک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا اور ایشیا کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال ملک دشمن عالمی قوتوں بالخصوص امریکہ و اسرائیل کے لیے نفع بخش ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کسی ایسے سیاسی،مذہبی یا اقتصادی بحران کاقطعی متحمل نہیں ہو سکتا جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہو۔اس سے قبل دشمنوں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جسے مدبر علما و دانشور وں نے اپنی بصیرت سے ناکام بنایا۔اب سیاسی بحران پیدا کر کے قومی ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مادر وطن کے حصول کے لیے ہمارے اجداد نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ طویل جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اس ریاست کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت ہم سب پر واجب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری ریاست میں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن مذاکرات کے دروازے کو ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔جو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں ان پر ڈائیلاگ کی بجائے ہٹ دھرمی کا اظہار جمہوری رویہ نہیں بلکہ کسی اور ایجنڈے کو واضح کرتا ہے۔احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہئے،کرپشن میں جو جو ملوث ہے چاہے وہ حکومت میں ہےیا اپوزیشن میں سزا ملنی چاہئے،تخت اینڈ تختہ کی صورت حال جمہوری تحریکوں میں نہیں ہوتی،اپوزیشن کو بات چیت کرنی چاہیے، پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے،احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، جمہوری لوگ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،حکومت کو بھی مل بیٹھ بات بات کرنی چائیے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں ان پاکستانی شہریوں کو جبری لاپتا کیا جا رہا ہے جو قانونی ضابطے پورے کر کے محنت مشقت کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں۔پاکستان میں ان کے اہل خانہ کوکرب ناک صورتحال کا سامنا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو سفارتی سطح پر حل کرے۔بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بعض جگہوں پر ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔متعدد نوجوان جبری طور پر گمشدہ ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کسی کو لاپتہ رکھنے کی بجائے عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ جو لوگ کسی جرم میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا مل سکے اور بے گناہ افراداپنے اہل خانہ کے پاس جا سکیں۔ مختلف شہریوں کو کئی کئی ماہ غائب رکھنے کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔ایسے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ انصاف قائم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش ناک ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہدایات پر پوری قوم کو عمل کرنا ہو گا۔انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت سب پر واجب ہے۔ کوروناوبا ءکی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ عوام کو کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چائیے۔اس مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت اور عوام کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ۔
وحدت نیوز(نگر)ساس ویلی نگر کے عوام کے بجلی کے بحران کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے پرزور مطالبے پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اپنا وعدہ پور اکردیا ۔
ساس ویلی کو درپیش بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے 1میگاووٹ جنریٹر ساس ویلی پہنچ گیا۔ انشاءاللہ جلد عوام کو اس سے بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوجائے گااور عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔
اہلیان ساس ویلی نے اس دیرینہ عوامی مسئلے کے حل پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر حاجی رضوان علی اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکا شکریہ ادا کیاہے ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ایم ڈبلیو ایم کی خصوصی دعوت پر نگر آمد کے موقع پر حاجی رضوان علی نے ساس ویلی میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے 1 میگاواٹ واٹ جنریٹر کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہ ہے کہ عوام کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں۔ ہمیں باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دوسرے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے جن ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں انہیں نظر انداز کر نا اپنے اور خاندان کی زندگی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس آفت ناگہانی کا مقابلہ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پندرہ لاکھ سے زائد ہلاکتیں مرض کی سنگینی کا عکاس ہیں۔جن ممالک نے حفاظتی ہدایات کو نظر انداز کیا انہیں بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔آزمائش کی یہ گھڑی مرض پر قابو پانے کے لیے محتاط روی کا تقاضہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی نصف تعداد سے آن لائن کام کی حکمت عملی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے تاہم انفرادی کردار ادا کیے بغیر حکومت کی کوششیں ناکافی ثابت ہوں گی۔ ہر شخص کو اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کی کراچی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے ملاقات اس موقع پرانہوں نے ایران کے مایہ ناز جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
علامہ باقرزیدی کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری بھی موجود تھے، علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہداء ہماری عظمت ہیں اور عالم برزخ سے ہماری نگرانی کررہے ہیں اور اپنی تاثیر سے اسلام و مسلمین کی کامیابیوں کے نگہبان ہیں۔ قونصلیٹ جنرل احمد محمدی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور علامہ باقر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی تصنیف اردو زبان قارئین کے لیے اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ لبنان کے موضوع پر مبنی اپنی نوعیت میں یگانہ کتاب "حزب اللہ لبنان تاسیس سے فتوحات تک” چھپ کر بازار میں آچکی ہے۔
280 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مصنف علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تاریخی اور زمانی اسلوب کے تحت حزب اللہ لبنان کی تاسیس سے حالیہ فتوحات تک کے حالات و واقعات کی تدوین اور ان پر اپنا تجزیہ و تبصرہ پیش کیا ہے۔
علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب اسلامی تحریکوں کے موضوع پر اردو زبان لٹریچر میں ایک بہترین اضافہ شمار ہوگی اور اردو زبان قارئین کی حزب اللہ لبنان کے حوالے سے معلومات اور زاویہ نگاہ میں بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔
اپنی کاپی بک کروانے کے لیے اور مزید تفصیلات کے لئے آپ اس فون نمبر +923344663575
وحدت نیوز(سکردو) ورلڈ ماؤنٹین ڈے کے موقع پر پریس کلب سکردو اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم تھے۔ تقریب میں معروف دانشور جناب حسن حسرت ، پریس کلب کے صدر و سینئیر صحافی قاسم نسیم، پریس کلب کے عہدیداران سمیت معروف سماجی وصحافتی شخصیات کے علاؤہ گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں کی بھی اچھی تعداد نے شرکت کی اور اس اہم دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا پہاڑوں، جنگلی حیات اور گلیشیئرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی بہترین صنعت کی حیثیت اختیار کرسکتی ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ کوہ پیمائی اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں جس کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے جہاں انفرادی طور پر کوششیں ہونی چاہئے وہاں حکومتی اور انتظامی سطح پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں بلین ٹریز سونامی پروگرام موجودہ وفاقی حکومت کیجانب سے ایک قابل قدر اور لائق تحسین اقدام ہے جس کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے اسطرح کے بڑے پروگرام کی یقینا حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔
اپنے خطاب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کا تعلق سیاحت کے شعبے سے بھی ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں پر جنگلی حیات کو خدشات وابستہ ہیں، سیاحت بھی اس طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ ان آپس میں مربوط شعبہ جات پر توجہ دیکر ملکی معاشی نظام کو بہتر کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان جبکہ معاشی طور مستحکم نہیں، ایسے میں گلگت بلتستان کو قدرت کیطرفسے ملے ان انمول وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف خطہ گلگت بلتستان بلکہ پوری ملکی معیشت کو سہارا دیا جاسکتا ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم کا محکمہ زراعت کے آفس آمد پر ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان ریجن اور محکمے کے دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کو محکمہ زراعت کے افسران سے اور محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے ایگریکلچر ایکسٹینشن ،ریسرچ، ای ٹی آئی اور واٹر منیجمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے مواقع بہت زیادہ ہے اور انتہائی پوٹینشل ایریا ہے اور انشاء اللہ اس پہ بھرپور وسائل کا استعمال اور بھرپور توانائی صرف ہوگی اور صوبائی حکومت انقلابی زرعی اصلاحات کے لئے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عوام کی معیار زندگی بلند ہو اور گلگت بلتستان سرسبز شاداب ہو۔
آخر میں محکمہ زراعت کے ذمہ داران نے کاظم میثم کو صوبائی وزیر زراعت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کا واویلا جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لئے ہے۔وہ سیاسی جماعتیں جو کل تک ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتی رہیں آج اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے یک جاں ہوں گئی ہیں۔ان کے احتجاج ملک و قوم کے لیے نہیں بلکہ قومی خزانے کی لوٹ مار سے بنائے گئے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہے۔جمہوری بالادستی کی آڑ میں ملک و قوم کےخلاف کسی بھی سازش کو عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری قوم کے عزم و حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔وطن عزیز کا ہر باشعور شہری بھارتی عزائم سے آگاہ ہے۔ملک دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا جواب پوری قوم مل کر دے گی۔وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا دفاع ہماری زندگی کی اولین ترجیح ہے۔اپنے اس موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ارض پاک کے لیے ان گنت قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جی بی کے عوام کی محرمیوں کے ازالے کو قومی فریضہ سمجھ کر تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم نے ایک طویل اور صبر آزما جنگ لڑی ہے۔جو عناصر اسے ناکام بنانا چاہتے ہیں وہ ناپختہ فکر اور انتہا پسندانہ سوچ رکھتے ہیں۔انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ذمہ دار اداروں کو بغیر کسی دباو کے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔نیب اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی خزانہ لوٹنے والوں کی بد دیانتیوں کو منظر عام پرلائیں تاکہ عوام کے سامنے ان کے اصل چہرے بے نقاب ہوں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین مین شعبہ خواتین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مدرسہ خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیہا میں تربیتی نشست منعقد کی گئی۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو احسن تقویم بہترین سانچے میں عظمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اسی لئے اسے اپنی امانت کا امین بنایا۔ خدا کا دین اور شریعت بہترین نظام زندگی ہے جو ہر طرح کی کجی اور عیب سے پاک ہے۔ اس پر عمل پیرا ہو کر ہم خدا کے خلیفہ بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے ملائکہ کے ہوتے ہوئے زمین پر آدم اور بنی آدم کو منصب خلافت عطا کیا۔ ہمیں اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرنا ہے۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنے ازلی دشمن ابلیس سے محتاط رھیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت میں خواتین کا بنیادی کردار ہے تعلیم اور تربیت کے ذریعے خواتین آئندہ انسانی نسل کو مفید اور کارآمد بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اعلیٰ انسانی اقدار کی محافظ ہے اور وطن عزیز پاکستان میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے مصروف جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم مغرب نے دین اسلام کی عظیم تعلیمات کے خلاف ثقافتی یلغار کی ہے۔ مغرب ثقافتی شب خون کے ذریعے حجاب حیا عفت پاکدامنی جیسی اسلامی اور اعلیٰ انسانی قدروں کی نابودی کیلئے صف آراہو چکا ہے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے اسلام دشمن سامراجی قوتیں اور مغربی تہذیب بے حیائی اور عریانی بے حجابی کی ترویج میں مصروف ہے اور حیا عفت اور عصمت جیسی اعلی انسانی قدروں کا خاتمہ چاہتا ہے مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے قرآن کریم اور آل محمد کی پاکیزہ سیرت کو اپنائیں سیدہ خدیجہ الکبری سیدہ فاطمہ زہرا اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہن مسلم خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔