وحدت نیوز (نوشہروفیروز) نوشہرو فیروز کے تمام راستے ، گلیاں گندے پانی کی لپیٹ میں آگئی ہیں اور پورا شہرعجائب گھر بن گیا ہے ہر طرف گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں جس میں نوشہرو فیروز کی انتظامیہ ملوث ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری اعجاز علی ممنائی شہری اتحاد کے محمد یونس راجپر ، قومی عوامی تحریک کے عبد اللطیف ایس یو پی کے خادم سیال ثاقب سومرو راجہ راجپر اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سی بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ تحصیل میونسپل آفیسر اور پبلک ہیلتھ انجنئیر کی جانب سے مبنیہ کرپشن کی وجہ سے شہر کی حالت زبوں ہوگئی ہے شہر کے مسجد اسکولز اور گھروں میں گٹر کا پانی داخل ہونا شروع ہوگیا ہے اور بے حسی کی انتہا ہوگئی ہے کہ کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہے رہنماؤں نے کرپٹ افسران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کو الٹیمیٹم دیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر شہر کی صفائی نہ کروائی گئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام، اُمّہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اوردوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کر دیا اور افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیا گیا۔ یہ عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشوروں اوراہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ اِن قبور کی تعمیرنو کیلئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں تا کہ یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجو دہیں، حفاظت اورتعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کیا جا سکے۔
٨/ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب ١٣٤٤ ہجری کو آل سعود نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کومنہدم و مسمارکر دیا تھا۔ یہ دن تاریخ اسلام میں ''یوم الہدم'' کے نام سے معروف ہے ،یعنی وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اُسے خا ک کے ساتھ یکساں کر دیا گیا۔
مؤرخین کے مطابق بقیع وہ زمین ہے کہ جس میں رسول اکرم (ص) کے بعد اُن کے بہترین صحابہ کرام دفن ہوئے اورجیسا کہ نقل کیا گیا ہے کہ یہاں دس ہزار سے زیاد اصحاب رسول مدفون ہیں کہ جن میں اُن کے اہل بیت، اُمّہات المومنین، فرزند ابراہیم، چچا عباس ، پھوپھی صفیہ بنت عبدالمطّلب، آنحضرت کے نواسے امام حسن علیہ السلام، اکابرین اُمت اور تابعین شامل ہیں۔ یوں تاریخ کے ساتھ ساتھ بقیع کا شمار شہر مدینہ کے اُن مزاروں میں ہونے لگا کہ جہاں حجاج بیت اللہ الحرام اور رسول اللہ (ص) کے روضہ مبارکہ کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے والے زائرین اپنی زیارت کے فوراً بعد حاضری دینے کی تڑپ رکھتے تھے۔ نقل کیا گیا ہے کہ آنحضرت (ص) نے وہاں کی زیارت کی اور وہاں مدفون افراد پر سلام کیا اور استغفار کی دعا کی۔ تین ناموں کی شہرت رکھنے والے اِس قبرستان ''بقیع، بقیع الغرقد یا جنت البقیع'' کی تاریخ، قبل از اسلام زمانے سے مربوط ہے لیکن تاریخی کتابیں اِس قبرستان کی تاریخ پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہیں لیکن اِس سب کے باوجود جو چیز مسلّم حیثیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ بقیع، ہجرت کے بعد شہر مدینہ کے مسلمانوں کیلئے دفن ہونے کا واحد قبرستان تھا۔ شہر مدینہ کے لوگ وہاں مسلمانوں کی آمد سے قبل اپنے مردوں کو دو قبرستانوں''بنی حرام'' اور ''بنی سالم'' میں دفن کیا کرتے تھے۔
یہ عالم اسلام کی چودہ سوسالہ تاریخ کا ایک مختصر سا ورق ہے کہ جو تاریخی اسناد و دستاویزات کی روشنی میں آل سعود اور فرقہ وہابیت کے سیاہ کارناموں کی ایک زندہ اور حقیقی مثال ہے اوردورِ حاضر کا مسمار قبرستان بقیع آج کے مسلمانوں سے اِس بات کاسوال رہا ہے کہ وہ اِس تاریخی بے حرمتی پر خاموش کیوں ہیں؟
آٹھ شوال اس غمناک واقعہ کی یاد دلاتی ہے کہ جس نے پوری دنیا میں مسلمانوں اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کے چاہنےوالوں کے دلوں کو مجروح کیا تھا۔ اس دن عالمی سامراج کی ایماء پر اور وہابیت کے نام سے وجود میں آنے والے فرقے کے ہاتھوں جنت البقیع میں آئمہ اطہار علیھم السلام کے روضوں کو منہدم کرنے کا ناقابل تلافی واقعہ رونما ہوا تھا اور اس کی وجہ سے دین اسلام کی تاریخ کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا -
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے بھی مدینہ منورہ کی قبرستان بقیع میں حضرات معصومین اور آئمہ اطہار علیھم السلام کے روضوں کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے -
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے آٹھ شوال کوتکفیری وہابیوں کے ہاتھوں انہد ام جنت البقیع کی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنت البقیع کے انہدام کا واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے دین اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ آیت اللہ صافی گلپائگانی نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ آئمہ بقیع کے روضوں کو منہدم کرنے سے دشمنوں کا مقصد اسلام کی تاریخ کو مٹانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دین اسلام کے تاریخی آثار اور مقدس مقامات کی حفاظت پر خاص توجہ دیں۔ آیت اللہ صافی گلپائگانی نے کہا کہ مسلمانوں کو آٹھ شوال کے دن جب کئی عشروں قبل وہابیوں کے ہاتھوں پیغمبراسلام کی شان میں توہین اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کے روضوں کو بقیع میں مسمار کیاگیا تھا، سوگ و عزا منانا اور اس واقعے کی مذمت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنت البقیع میں آئمہ اطہار کے روضوں کی دوبارہ تعمیر کی کوشش کریں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام رجوعہ سادات میں کیا جس میں ضلعی کابینہ اوریونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سیاسیا ت سید اخلاق الحسن بخاری نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کارکنان سے کہا کے اپنے حلقوں سے نیک ،صالح ،ایماندار، تعلیم یافتہ ، بے داغ ماضی والے افراد کو بطور امید وار الیکشن میں کھڑا کریں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور مقامی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے ، ہمارے ضلعی رہنماؤں کو گرفتار کرکے ، ہمارے کارکنان کو ہراساں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی ۔ ہم انشاء اللہ ہر حال میں میدان میں رہے گے اور ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ اپنے علاقوں میں جاکر برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے پروگرام کی تیاری شروع کریں اور اس پروگرام میں بھرپور اندازسے شرکت کریں ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید رضا امام نقوی کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں معمولی سے بارش کے بعدبجلی کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹ اورذہنی کرب میں مبتلا کردینے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،بارش ختم ہوئے ایک روز گززجانے کےباوجود شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، جبکہ عید الفطر پربھی کے الیکٹرک اور وفاقی وزراء کے بلا تعطل بجلی فراہمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔عید کے روز بھی کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم رہے۔وزرا اپنا محلات میں عید کے مزے لوٹتے رہے عوام نے سڑکوں پر احتجاج کر کے عید منائی۔حکمران جواب دیں آخر کب تک عوام ان کے کھو کھلے دعوؤں پر دل بہلاتی رہے گی۔حکمران توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں عوام مذیدبریک ڈاون کا عذاب جھیلنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں عید الفطر کی تعطیلات میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو ڈھونگ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت توانائی بحران کے حل اورشہر کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے بجلی کی آنکھ مچولی تاحال جاری ہے تو دوسری جانب عید کے روز بھی پانی کی عدم فراہمی نے مساجد میں نمازیو ں کیلئے مشکلات کھڑی کر دی اورٹینکر مافیہ کے خلاف بھی سندھ سر کارکوئی کاروائی نہیں کر پائی۔ شہر قائد میں عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ کے الیکٹرک و واٹر بورڈ انتظامیہ میں بد نظمی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بیڈ گورنس سر فہرست ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت یا حکومت نام کی کوئی شہ نہیں حکمران اگر غیرت مند ہوتے تو مستحفی ہو جاتے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو مسلسل بے وقوف بنایا جا رہا ہے شہر کے کئی علاقے ماہ رمضان میں سحری وافطاری کے اوقات میں تاریخی میں ڈوبے رہے عید سے قبل ہی وفاقی وزیر خواجہ آصف و کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے بیانات پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو بر طرف کیا جائے ،کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نیشنل ایکشن پلان ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ،وفاقی حکومت شہر قائد میں جاری توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کر ے۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار علی فیضی کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنے کیلئے سرگرم ہے، آج بھی ہمارے مسائل کا حل شہید قائد کے مقدس لہو سے تجدید عہد میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاراچنار میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی پاکستان میں مظلومین کو حوصلہ دینے کیلئے سالار شہداء پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار سے معنوی طاقت حاصل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 9 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد کی برسی شایان شان طریقہ سے منائیں گے، علاوہ ازیں انہوں نے پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین کے 5 یونٹس کے مسئولین کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں کارروائی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی مطہر عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کے خلاف یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران نہتے یمنی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عارف قنبری کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، جس کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ جبکہ اس مقدمے میں نامزدشیخ عیسی ایڈووکیٹ نے ضمانت قبل گرفتاری حاصل کر لی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے گرفتار رہنماوں غلام عباس اور مطہر عباس کا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز خان سے پولیس نے 28 جولائی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہم رہنما شیخ نیئر مصطفوی اور شیخ بلال سمائری تاحال روپوش ہیں اور پولیس ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔