وحدت نیوز (اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے نائجیریا میں فوجی کی طرف سے سو سے زائد نہتے افرادکوشہید کرنے اور ممتازشیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیرین فوج نے اپنے شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کر کے ظلم کی سیاہ مثال رقم کی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ نائیجیریا کی حکومت نے بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیم کو انسسانیت کی پامالی کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ہر ماہ سیکنڑوں افراد اس دہشت گردتنظیم کی کارائیوں کی نذر ہو جاتے ہیں۔ حکومت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اقدام کرنے کی بجائے ان قوتوں کو کچلنا چاہتی ہے جو محب وطن ہیں اوردہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کر تیں ہیں۔نائیجیریا کی تاریخ میں اسلامک موومنٹ کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے۔نائجیریا کا حالیہ واقعہ امت مسلمہ کے خلاف جاری یہود و نصاری کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔دنیا کا کوئی قانون نہتے شہریوں پر اس بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہم زکزکی ابھی تک لاپتہ ہیں جس کے باعث ان کے لاکھوں معتقد تشویش میں مبتلا ہیں۔ہم اقوام متحدہ سمیت تمام مقتدر طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیرین حکومت سے ان کے بارے فوری معلومات حاصل کر کے آگاہ کریں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال ،علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت دیگر نے پاراچنار کرم ایجنسی عید گاہ بازار دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کو حکومت و افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ناکامی قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کرم ایجنسی پارا چنار بم دھماکے دہشتگردی کے خلاف مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک نکالے جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا نمائش ریلی میں علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش،علامہ صادق جعفری ،ناصر حسینی،رضوان پنجوانی سمیت سینکڑوں ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی شرکت اورداعش ،طالبان اورکالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ دوماہ کے دوران دہشتگردی کا یہ تیسرا بڑاواقعہ ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں طالبان و کالعدم جماعتوں کا نیٹورک مضبوط ہو را ہے تکفیری دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں،سانحہ جیکب آباد ،بولان کے بعد اب پارا چنار میں ہونے والے دھماکے نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مشکوک بنا دیا ہے دہشتگردی کے متواتر واقعات ملکی عوام میں خوف و مایوسی کی فضاء قائم ہو رہی ہے مقررین نے وفاقی حکومت وافواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگروں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دیکر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں سانحہ میں22سے زائد افراد کی شہادت پر دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دریں اثناء ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے شہید وزخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے عوام سے دعاء کی اپیل۔ دریں اثناء وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید گاہ مارکیٹ پارہ چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے سیاسی و عسکری قوتوں کو یکساں فیصلے کرنا ہوں گے۔حکومت اوراداروں میں تصادم ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اس المناک سانحہ سے وزیر اعظم کے پشاور میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے دعوے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔یہ امر باعث حیرت ہے کہ بہت سارے سیکورٹی چیک پوائنٹس کی موجودگی میں بارود سے بھری گاڑی جائے حادثہ تک کیسے پہنچی۔اس واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔ملک دشمن قوتوں کے سدباب کے لیے ضرب عضب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے اس کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے تاکہ ان کمین گاہوں کو تلف کیا جا سکے جہاں سے دہشت گردوں کی فکری تربیت اور معاونت کی جاتی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ریاست کے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اپنے اہلیت کو ثابت کرے۔جو حکومت اپنی عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہ پہنچتا۔علامہ ناصر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار میں دھماکے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پارا چنار میں دھماکے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے شہداء کے لواحقین کی داد رسی اور زخمیوں کی امداد نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کرم ایجنسی واحد ایجنسی ہے جہاں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے، دہشتگردوں نے پارا چنار میں بم دھماکا کرکے مکینوں کو حب الوطنی کی سزا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضرب عضب آپریشن سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور آخری سانسیں لیتے دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وحدت نیوز (نیوزڈیسک) وفاق کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں گلگت بلتستان آئینی اصلاحات کمیٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ چین کے دوران چین کی حکومت کو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کیلیے کمیٹی کے قیام اور اس سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ بھی کریں گے.
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گا جب تک گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس خطے کو پاکستان کا باقاعدہ آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا، حکومت چین نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنا نہیں چاہتا۔
حکومت چین نے واضح کیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2 حکومتوں کے درمیاں معاہدہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت پاکستان کی رائے یہ ہے کہ یہ پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، ایسے میں چائنا کی حکومت کھربوں مالیت کے اس بین الاقوامی اہمیت کے منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنے کیلیے تیار نہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت چیننے واضح طور پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کیے بغیر اس منصوبے پر عالمی برداری خاص طور پر بھارت اعتراض اٹھا سکتاہے اورکام رک سکتا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین کی اس شرط کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک کمیٹیقائم کی ہے جو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے، اس کمیٹی کے 2 اجلاس بھی ہو چکے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین کی شرطاور کھربوں مالیت کے اقتصادی راہداری منصوبے کے باعثوفاق کشمیری سیاسی قیادت اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تجویزکو کسی بھی مرحلے پر زیر غور نہیں لایا اور نہ ہی ان کے دباؤ کو خاطر میں لایا۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے پاراچنار میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جذبہ حسینی سے سرشار قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔ اس قوم کے بزرگ، جوان، بچے اور خواتین کے رگوں میں کربلا والوں کا خون دوڑ رہا ہے جو یزیدی لشکریوں کے ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی ہے اور اپنی شہادت سے پوری قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم حسینی راہ پر ہیں اور ظلم کے آگے سرجھکانے سے سرکٹانے کو ہم نے ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور دہشت گردوں کی حمایت میں کمربستہ افراد آج بلوں میں چھپ گئے ہیں۔ اسلام کے نام پر بیگناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا دینے والوں کے خود ساختہ اسلام کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شیخ نیئر عباس نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ہی ختم ہو جائیں۔ دہشت گردی کی خاموش حمایت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر آپریشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی سانحہ پاراچنار کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دلخراش واقع کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمارے سیکیورٹی ادارے جب تک کالعدم جماعتوں پر صحیح طریقے سے ہاتھ نہیں ڈالتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، خیبر ون اور ٹو میں کامیابی تب ہی ممکن ہے جب شہری علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا۔ سانحہ پارا چنار علاقہ میں موجود سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔