وحدت نیوز(گلگت) محکمہ ہیلتھ میں میرٹ کو پائمال کرتے ہوئے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔مخصوص سوچ کے حامل آفیسران حکومتی سرپرستی میں میرٹ کا کھلا قتل عام کررہے ہیںاور درون خانہ خفیہ طور پر اپنے من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔چیف سیکرٹری فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کریں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں غیر قانونی طور پر بھرتیوں کے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود ادارے کو کرپٹ مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جو مسلسل میرٹ کا قتل عام کرنے اور ملازمتوں پر خفیہ بھرتیوں کے ذریعے قانون اور انصاف کا قتل عام کررہے ہیں،واضح ثبوت پیش کرنے کے باوجود ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے والا ادارہ  کھلے عام کرپشن کرکے عوام کے اعتماد کو کھو رہا ہے ۔قومی احتساب بیورو کا کام حکمرانوں کے کرپشن کو چھپانے کے سوا کچھ نہیںاس ادارے کی کرپٹ مافیا کے آگے بے بسی کسی المیے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو مشتہر بھی کیا گیا ہے اور ان خالی نشستوں پر من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ابھی سے فہرستیں مرتب ہوچکی ہیں۔سرکاری ملازمتوں پر بھرتیاں میرٹ پر نہیں کی گئی تو کسی صورت قابل قبول نہ ہونگے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو این ٹی ایسNTS)  (کے ذریعے پرُ کی جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیاکہ چور دروازوں سے بھرتیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے تصادم کی سازش سے باز آجاہیں۔ ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال کرنا نواز گروپ کی سازش ہے۔ سپریم کورٹ کے مقابلے میں عوامی عدالت کے نعرے لگانا عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش اور جمہوری اقدار کی نفی ہے۔مسلم لیگ نون کی طرف سے ملک میں منفی سیاست کے رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے جو ملک و قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گا۔ تین بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے والے شخص کی طرف سے قوم کو اعلی عدلیہ کے خلاف اکسانا اور تضحیک کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تنقید کو برداشت کرنا اور آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت کا حسن ہے۔عوامی اجتماعات میں عدالت عظمٰی کے خلاف واویلا کر کے عوام کو عدلیہ سے بدظن کرناقانون و انصاف کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ایک سیاسی جماعت کی مرکزی قیادت کی طرف سے یہ غیر سیاسی رویہ پوری دنیا میں پاکستانیوں کے لیے شرمساری کا باعث بنا ہوا ہے۔ اپنے دور حکومت میں کنٹینر کی سیاست کو ملکی ترقی و استحکام کے خلاف سازش قرار دینے والے آج خود کنٹینر پر سوار ہیں۔آج سی پیک پر بات نہیں ہو رہی۔ آج بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت نہیں دی جا رہی بلکہ عدالتی فیصلوں کو رد کر کے غیر مستحکم کیا جا رہا ہے اور یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں طاقت کی حکمرانی اور منفی سیاست کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کو اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے خاموشی سے گھر چلے جانا چاہیے تھا۔پاکستان میں آج تک جتنے بھی احتجاج ہوئے وہ کرپشن اور ظلم کے خلاف تھے۔ نواز شریف کا یہ واحد احتجاج ہے جو ایک برسر اقتدار جماعت کے سربراہ کی طرف سے ملک کی اعلی عدلیہ کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا وطن عزیز سے نواز شریف اگر مخلص ہیں تو انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل و جان سے تسلیم کرلینا چاہیے اور عوام کو ریاستی اداروں کے مقابلے میں لانے سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے اور اپنے خاندان کو نیب کے سامنے لاکر قومی دولت کو واپس کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپر دیر آپریشن کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کے دشمن ہے۔انہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دہشت گردوں سے فکر ہم آہنگی رکھنے والے عناصر اس ملک کے دشمن اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ۔ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہیے۔ تاکہ ارض پاک کو اس ناپاک عناصر سے پاک کیا سکے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں۔ اسلام آباد سے لاہور کے لیے نکلنے والی ریلی نے ان کی خوش فہمی کو مایوسی میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کے حکم کے بعد ان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ عوام اب باشعور ہو چکی ہے۔ نااہل وزیر اعظم اپنے جذباتی نعروں سے اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق راولپنڈی میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے سات سے دس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے۔ تیس لاکھ کی آبادی والے شہر سے صرف دس ہزار افراد کی حمایت کا مطلب واضح ہے۔ عوام نے نواز شریف کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف جس مینڈیٹ کا واویلا کر رہے ہیں وہ عوام نے انکو نہیں دیا بلکہ وہ انجینیرڈ الیکشنز کے ذریعہ برسراقتدار آئے تھے۔

ان  کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے نواز شریف استقبالیہ پروگرام کو مسترد کرنے کے بعد سابق حکومت کے وزرا اپنی جگ ہسائی کو چھپانے کی خاطر کبھی ممتاز قادری ک جنازہ تو کبھی سکھوں کے اجتماع کے ہجوم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اگر چار سالہ اقتدار میں عوام کا خیال رکھا جاتا اور قومی دولت نہ لوٹی جاتی تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ سابق دور حکومت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سے بھی غفلت برتی گئی۔ دہشت گردی، لاقانونیت،مہنگائی، عدم تحفظ، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور معیاری تعلیم کے فقدان سمیت بہت سارے دیگر مسائل نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنائے رکھا۔ دہشت گرد گرہوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے سربراہان مسلم لیگ کے وزرا سے آئے روز ملاقاتیں کرتے رہے جو دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں عدلیہ کے خلاف تقریریں کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے چاہیے۔

وحدت نیوز(کراچی) مٹیاری کے تحصیل ھالا میں مجلس وحدت مسلمین کے ووٹر محمد خان کا قتل پیپلزپارٹی کے وڈیرے رئیس احمد علی نظامانی اور مقامی انتظامیہ کی ایما پر کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سندھ کے عوام پر وڈیرہ شاہی کے جبر و ستم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں ھالا میں پیپلزپارٹی کے وڈیرے رئیس احمد علی نظامانی کی ایما پر قتل ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن محمد خان کے قتل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی غیور عوام وڈیرہ شاہی کیخلاف کھڑی ہو چکی ہے۔محمد خان کے بہیمانہ قتل کا حساب پیپلزپارٹی کے وڈیرے اور اسکے حواریوں کو دینا پڑے گااور محمد خان کے پسماندگان کو انصاف دلانے کے لیئے ہم انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اس خون ناحق اور ظلم کیخلاف ملک گیر احتجاج بھی کریں گے۔

علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے پیپلزپارٹی کی قیادت سندھ میں اپنے پروردہ وڈیروں ڈاکوؤں اور عوام کا استحصال کرنے والے سرداروں کو لگام ڈالے ورنہ بعید نہیں کہ انکا حشر نواز شریف سے بدتر نہ ھو۔انہوں نے کہا کہ محمد خان کے پسماندگان کو انصاف دلانے تک ہم نہ خود چین سے بیٹھیں گے اور نہ ہی سندھ کی افسر شاہی کو چین سے بیٹھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے آنے والے انتخابات سے قبل اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو پولیس اور اپنے غنڈوں کی طاقت کے ذریعے مرعوب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔سندھ پولیس اور انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کے ان وڈیروں کے اشاروں پر غریبوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے مگر سندھ میں جاری مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کے خلاف استحصال اور پولیس گردی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے افغانستان اور سعودی عرب میں شیعہ نسل کشی کے دل دھلادینے والے سانحات پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اور العوامیہ میں سعودی افواج کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی پر عالمی قوتوں کی خاموشی قابل مذمت ہے،افغانستان کے علاقے میرزا اولنگ میں داعشیوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ شہریوں کا بہیمانہ قتل عام انسانیت کی تذلیل ہے، نہتے شیعہ شہریوں کو گولیوں سے بھونا گیا، انہیں دروں سے نیچے پھینکا گیا ان کی خواتین کو اغواء کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ افغانستان اور سعودیہ میں جاری انسانیت سوز مظالم نا قابل بیان ہیں ، کیایہ سب ظالمانہ اقدامات عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی نہیں، افغانستان میں جاری شیعہ نسل کے اصل ذمہ دار وہاں کی حکومت، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور دہشت گردی کے نام نہاد مخالف امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔ میرزا اولنگ کے والی نے مرکزی حکومت کو پیشگی آگاہ کیا تھا کہ یہاں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ پنپ رہے ہیں فوری اقدامات کیئے جائیں لیکن کابل حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی اور ایک انسانی المیئے نےجنم لیا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے العوامیہ میں آل سعود کی جارح افواج کے ہاتھوں بے گناہ شیعہ شہریوں کے قتل اورمساجد وامام بارگاہوں کی توہین کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہوں نے کہا کہ آل سعود مظلوم عوام کا کشت وخون کرکےقہر الہیٰ کو دعوت دے رہے ہیں ، انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے افغانستان ، سعودیہ، یمن، بحرین ، کشمیر اور دیگر علاقوں میں انسانیت سوز مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام ملکوں کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔وہ وقت دو رنہیں کے جب ان بے گناہ شہداءکو پاکیزہ لہو رنگ لائے گا اور آل سعود کے ناپاک اقتدار کے زوال کا باعث بنے گا اور یہ ظالم خدا کے قہر اور انتقام کا شکار ہوں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree