وحدت نیوز(لاہور) این اے 120 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحریک انصاف کے رہنما  اعجاز چوہدری اور ایم پی اے میاں اسلم کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی سے ملاقات موجودہ ملکی صورت حال اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو،سید حسن کاظمی نے تحریک انصاف کے وفد کو خوش آمدید کہا ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ضلع لاہور کے رہنما رائے ناصر علی،سید حسین زیدی اور آغانقی مہدی موجود تھے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف ہم خیال جماعتوں کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگا،اس سلسلے میں انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صاحب خود 8 ستمبر کو لاہور اسی صوبائی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر صاحب اور ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین سے تعاون کی اپیل کرنے تشریف لائیں گے،سید حسن کا ظمی نے تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم اپنے قیادت تک آپکے پیغامات پہنچائیں گے حتمی فیصلہ ہماری قیادت ہی کریں گے،کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کے لئے ہم شروع دن سے جدو جہد کر رہے ہیں انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا،انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور تحریک انصاف کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے باہمی راوابط کو مزید مضبوط کرنا چاہیئے صرف الیکشن اور حمایت کے لئے رابطوں کے علاوہ قومی ایشوز پر بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ کو جاری رہنا چاہیئے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) الزام کسے دیاجائے؟ شکوہ کس سے کیا جائے؟ فاختاوں کے نشیمن پر آگ کے شعلے کون برسا رہاہے؟ اخوت کی فضاوں میں نفرت کون گھول رہا ہے؟ اعتماد کی وادی میں بد اعتمادی کو کون پروان چڑھا رہا ہے؟ آزاد کشمیر جسے اولیائے کرام کی سر زمین اور امن و محبت کا گہوارہ کہاجاتا ہے اس میں فرقہ واریت کی آگ کو اپنے دامن کی ہوا کون دے رہا ہے؟

یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ یہ فرقہ واریت ہی ہے یا پھر فرقہ واریت کی آڑ میں کچھ لوگ اپنا چہرہ چھپا رہے ہیں!!! ؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ کچھ لوگ اپنے مقاصد کے لئے فرقہ واریت کے لیبل کو استعمال کرکے بھائی کو بھائی سے لڑوانے کے درپے ہوں! ہاں جی ہاں سوالات تو بہت سارے اٹھتے ہیں لیکن آزاد کشمیر کی آزاد فضاوں میں کس کے پاس جواب دینے کا وقت ہے۔

علامہ تصور جوادی کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ابھی کتنے ماہ ہو چکے ہیں!؟ خیر یہاں کون ماہ و سال کا حساب رکھتا ہے! البتہ جن اداروں کی زمہ داری ہی حساب و کتاب رکھنا ہو اور وہ حساب کتاب نہ رکھیں تو پھر سوالات تو اور بھی اٹھتے ہیں کہ حملہ آوروں کو زمین کھا گئی یا آسمان!؟

آزاد کشمیر جیسے حساس علاقے کے دارالحکومت  کے سیکورٹی اداروں کو سلام ہو کہ  جنہوں نے کمالِ ہوشیاری سے اس مسئلے کو خسدان  یا سرد خانے میں پھینک دیا ہے۔ البتہ سیانے کہتے ہیں:

کتاب سادہ رہے گی کب تک؟؟

کبھی تو آغاز باب ہو گا۔۔۔

جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی،،

کبھی تو انکا حساب ہوگا۔۔۔۔

سحر کی خوشیاں منانے والو۔۔

سحر کے تیور بتا رہے ہیں۔۔۔

ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی،،

کہ سانس لینا عذاب ہو گا۔۔۔۔۔

وہ دن گیا جب کہ ہر ستم کو،،

ادائے محبوب سمجھ کے چپ تھے،،

اٹَھے گی ہم پر جو اینٹ کوئی۔۔۔

تو پتھر اسکا جواب ہو گا۔۔۔۔۔۔

سکون صحرا میں بسنے والو۔۔

ذرا رتوں کا مزاج سمجھو۔۔

جو آج کا دن سکوں سے گزرا۔۔

تو کل کا موسم خراب ہو گا۔۔۔۔۔۔

آج کے موسم کو دیکھتے ہوئے ہم یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ کل کا موسم ضرور خراب ہوگا چونکہ  کل کو جب کوئی ڈکیت ، قاتل یا غنڈہ ، کسی روڈ ایکسیڈنٹ ، کسی پولیس مقابلے  یا کسی عدالتی کاروائی میں مارا جائے گا تو اس کے گلے میں لٹکی ہوئی تختی پر یہ بھی لکھ دیا جائے گا کہ یہی شخص علامہ جوادی پر حملے کا بھی ذمہ دار تھا۔

وطن سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے سیکورٹی ادارے اپنے فرائض منصبی  کو انجام دیں اور  فرقہ واریت کے ٹائٹل کے پیچھے انسانیت کے دشمنوں کو نہ چھپنے دیں۔

یہ ایک تجربہ شدہ حقیقت ہے کہ فرقہ واریت کی آگ سلگانا آسان ہے لیکن اسے بجھانا بہت مشکل ہے۔ ہماری ارباب اقتدار سے مودبانہ اپیل ہے کہ مقبوضہ شمیر پہلے ہی جل رہا ہے اب آزاد کشمیر کو بھی جہنم نہ بنایا جائے۔


تحریر۔۔۔نذر حافی

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں گلبہار کالونی کے علاقے کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں بارشوں کے بعد تاحال کئی کئی فٹ گندا پانی اب بھی موجود ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی، مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے متاثرین میں راشن کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انتظامیہ اور سندھ حکومت کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی، شہریوں کی عید خراب ہوگئی، گلبہار کالونی ڈوب گئی، کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے، ہر طرف کچرے، گندگی اور غلاظت نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی۔ مجبور، بے بس اور پریشان لوگ خود پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ پانی اور گندگی اتنی بڑھ گئی ہے کہ رہائشی چھتوں پر رہ رہے ہیں۔ علاقے میں انتظامیہ یا حکومتی عملہ تاحال نہیں پہنچا۔ گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کراچی کی ٹیم نے سیکرٹری زین رضا کے ہمراہ بارش اور دو فٹ سے زائد کیچڑ اور نالے کے پانی کی موجودگی میں گهر گهر جا کر متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر عوام نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی، جبکہ خیرالعمل ٹرسٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی نے عید قربان کے دوسرے دن برادر ثمر زیدی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی، فخر عباس کشمیری سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کراچی کے ہمراہ گلبہار کشمیری محلہ کراچی کا بار دیگردورہ کیا اور اہل علاقہ سے مسائل معلوم کیئے امدادی سامان بشمول پینے کا صاف پانی بچوں کے لئے دودھ کے پیکٹ مقامی رضا کاروں کے حوالے کیئے، اس موقع پر پاسبان عزاء کے رہنماء راشد رضوی انجینئر عابد مبارک نے وفد کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور متاثرین کی آبادکاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا،رائل کشمیر اسکول کی انتظامیہ نے تباہ حال اسکول کا دورہ کرایا، کشمیری امام بارگاہ کی انتظامیہ کے روح رواں محترم سرتاج و برادر علی کشمیری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے امام بارگاہ کی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا اور امام بارگاہ کی بحالی و تزین و آرائش کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلبہارکشمیری محلے میں گذشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیوریج کا گندا اورغلیظ پانی گلیوں میں کھڑا ہوگیا اور اب دو فٹ اونچی کیچڑاور گندی کی تہہ دلدل کی صورت میں موجود ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، ایسے میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل ثمر عباس زیدی اور دیگر کے ہمراہ عید قربان کے پہلے اور دوسرے دن خود کیچڑاور گندے پانی میں اتر کر علاقہ مکینوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور بچوں کے کیلئے دودھ تقسیم کیا ، جس پر علاقہ مکینوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ، اس موقع پر علی حسین نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ علاقہ مکینوں کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین اور ادارہ بصیرت آرگنائزیشن کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ میں  کانفرنس بین المللی مہدی برحق و برسی شہید منی علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین  کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا، مقررین نے حالات حاضرہ، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزاورشہید ڈاکٹر فخر الدین کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی اور ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی بھی موجود ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام و طلاب حوزہ علمیہ قم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) ضلع رحیم یار خان کے معروف سیاسی سماجی اور دینی رہنما سید سجادحسین شاہ نقوی مجلس وحدت مسلمین لیاقت پور کے دوسری مرتبہ تحصیل سیکرٹری جنرل منتخب ۔ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیل کے مطابق مجلس وحدت مسلمین رحیم یار خان کا ایک خصوصی اجلاس گزشتہ روز مرکزی امام بارگاہ خان بیلہ میں ہوا جس میں تحصیل بھر کے مختلف شیعہ آبادیوں سے عمائدین ملت جعفریہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع رحیم یار خان کے معروف سیاسی سماجی ومذہبی رہنما سید سجاد حسین نقوی مجلس وحدت مسلمین لیاقت پور کے متفقہ تحصیل سیکرٹری جنرل چن لئیے گئے ۔ بعدازاں ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسنین رضا نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے آئندہ دو سالوں کے لئیے حلف لیا ۔ اس موقع پر سید منور حسین شمسی، سید علی رضا زیدی، نیازاحمد دشتی، منتظر مہدی۔،محمد نواز خان، مداح حسین شاہ،مولانا مبارک علی شاہ، ذاکر امداد کاظم چشتی،  رب نواز جعفری ،حافظ ثقلین نقوی  ، سید مجاہد حسین شاہ، نوید کاشف چارن، مولانا محمد حنیف ودیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree