وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ظلم و بربریت کہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میا نمار کے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم پر خاموشی نہایت افوسناک ہے میانمار کا موضوع عالم اسلام کے لئے ایک عظیم انسانی المیہ ہے اور عالم اسلام ، میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا بلکہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کاہی نہیں یہ بلکہ د ہشتگرد اور انتہا پسندچاہے کسی بھی فرقے میں ہووہ انسانیت کے لئے بدترین خطرہ ہیں لہذا اس مسئلے کا حل سب نے مل کر نکالنا ہوگا اس ظلم و بربریت کی روک تھام جلد کرنا ہوگی ورنہ یہ آگ صرف میانمار کے خطے سے نکل کر پوری دنیا میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کے حکومت وقت میانمار کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔مکتب تشیع جو خوچودہ سو سال سے ہمیشہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنتی آرہی ہے جس کی نسل کشی ہر دور میں جاری رہی ہے ہر زمین پر اب وہ چاہے کشمیر ہو بحرین ہو سعودیہ عرب ہو ےمن ہو شام ہو یا عراق ہو ، غزہ ہو یا پاکستان ہر زمین پر ہمارا خوان بہایا جا رہا ہے مگر ہم نے کبھی ظلم و بربریت کے راستے کو اختیار نہیں کیا اپنے حق کے لیے کسی کا حق چھین نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے نہایت صبر سے مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے ہم جانتے ہیں لاشے اٹھانا آسان نہیں ہم سے مکتب تشیع سے ذیادہ کوئی میانمار کے لوگوں کے دوکھ و درد اور مصیبت کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا لہذا ہم انشااللہ میانمار کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر طرح سے اس مسئلے کو ہل کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام ۱۸ ذی الحج عید ولایت کے موقع پر ایک پر رونق جشن سعید کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی، جشن کا آغاز حدیث کساء سے ہوا۔  مقامی خواہران نے اشعار تقاریر اور منقبت و قصائد کے ذریعے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ بعد ازاں خواہر عقیلہ رضوی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم نے خطاب کیا۔ جس میں انھوں نے واقعہ غدیر خم پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں خواہر عقیلہ نے پیغمبر اکرم ص کا قول نقل کرتے ہوۓ کہا " عید غدیر میری امت کی تمام عیدوں سے بزرگ تر ہے" پالانوں کے ممبر پر علی ع کا ہاتھ بلند کر کے حکم خدا کا اعلان کیا گیا اعلان ولایت علی ابن ابی طالب علیہ سلام دراصل  سلسلہ انبیاء  کے اختتام کے بعد نظام ولایت کا اعلان ہے "اس موقع  پر خواہر حدیثہ سید نے مختصرا ً خطاب کیا، جس میں غدیر کے دن مومنات کے ایک جگہ، جمع ہونے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور دعائیہ کلمات سے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیۓ گئے اور دعاۓ امام زمانہ عج کیساتھ جشن کا اختتام ہوا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین محمود آباد یونٹ کے زیر اہتمام محرم الحرام سے متعلق انتظامات کے حوالے سے امام بارگاہ و مساجد کے ٹرسٹیز و اکابرین علاقہ کی ایک مٹینگ بلائی گئی، جس میں پی ایس 114 سے منتخب نمائندہ سندھ اسمبلی سعيد غنی کو مدعو کیا گیا۔ ٹرسٹیز و اکابرین علاقہ نے انہیں مقامی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی نے کراچی بھر کے بلدیاتی مسائل بالخصوص مختلف اضلاع میں جلوس عزاء کی گزرگاہوں پر محرم الحرام سے قبل ترقیاتی کام مکمل کروانے کا مطالبہ کیا۔ سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن برادر میر تقی ظفر نے شرکاء مٹینگ کو ایم ڈی واٹر بورڈ سے ھونے والی ملاقات اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا اور علاقہ مکینوں کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے مسئول برادر حسن نے حلقے میں موجود تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس عزاء کی گزرگاہوں پر موجود درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ سعید غنی نے شرکاء مٹینگ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے محرم الحرام سے قبل مسائل کو حتی الامکان حل کرانے کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین محمود آباد یونٹ کے سیکریٹری جنرل اور ارکان کابینہ نے شرکاء مٹینگ کو اپنی جانب سے ایام عزاء میں ہر ممکن خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انڈیا اور آل سعود کے گماشتے ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ، کوئٹہ ڈویژن کابینہ اراکین اور ڈویژنل شوریٰ  کوئٹہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا، کوارڈینیٹر پولیٹکل ڈیپارٹمنٹ ایم ڈبلیو ایم آصف رضا ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت مطہری بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ کوئٹہ شہیدوں کی سر زمین ہے، شہداء کا پاکیزہ لہو قوموں کی سلامتی و بقا کا ضامن ہے۔ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انڈیا اور آل سعود کے گماشتے ملوث ہیں۔ ہم وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرقہ واریت کو ختم کر دیا گیا ہے آپ کے بیان کے بعد کوئٹہ میں محب وطن پانچ ملت جعفریہ کے سپوتوں کی شہادت نے آپکے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں بلوچستان حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ وزیر داخلہ کو کوئٹہ میں بے گناہوں کا قتل عام نظر نہیں آتا اسلام آباد میں بیٹھ کرسب اچھا ہے کی راگ آلاپ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کی جانب سے وزیر دفاع کے ایران دورے کے دوران الیکڑانک میڈیا پر فرقہ واریت کے حوالے سے داغے گئے بیانات دراصل سعودی و امریکن لابی کی سازش کا حصہ ہے۔ ذی الحج سے ربیع الاول تک پاکستان سے چار ہزار نہیں دس لاکھ سے زائد زائرین ایران عراق کا سفر کرتے ہیں۔ جب بھی ایران پاکستان تعلقات میں بہتر ہونے لگتے ہیں سعودی و امریکی لابی متحرک ہو جاتی ہیں۔ وزیر داخلہ کو اس متنازعہ سازشی بیان پر  وضاحت دینا ہوگا کہ آج کے دن ان سے یہ بیان کس نے دلوایا؟ ملت جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنے چوبیس ہزار سے زائد شہداء کی قربانیاں دیں اور آج تک قربانی دے رہے ہیں لیکن فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیے۔ فرقہ واریت پھیلانے والے کالعدم انتہاپسند گروہ کل وزہر داخلہ کے ناک کے نیچے اسلام آباد میں سڑکوں پر مسلمانوں کی تکفیر کرتے رہے لیکن موصوف کو وہ نظر نہیں آیا۔ نون لیگی حکومت امریکن بلاک کے ہاتھوں یرغمال ہے اور یہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرے سے کم نہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے میڈیا پر ڈان لیک کے بارے میں انکشاف کے بعد ن لیگی حکومت کے مکروہ عزائم سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ ہم بانیاں پاکستان کے وارث ہیں اور ہمارے ہی آباو اجداد کی جانی و مالی قربانیوں سے اس وطن عزیز کا حصول ممکن ہوا اور انشااللہ اس مادر وطن کو بچانے میں بھی ہم ہی کلیدی کردار ادا کرینگے۔ آج کے دن ہم بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح سے عہد کرتے ہیں اے ہمارے عظیم قائد تیرے وارث بکے نہیں جھکے نہیں ملک دشمنوں کے آلہ کار نہیں بنے مسلسل نسل کشی کے باوجود آپ جہد مسلسل سے حاصل کردہ مارد وطن کی سلامتی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں،اور انشااللہ اے میرے قائد تیری روح سے یہ ہمارا عہد ہے کہ اس گلستان میں ہم خزاں آنے نہیں دینگے اور اپنے لہو سے اس چمن کے بہار کی آبیاری کریں گے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب استعماری قوتوں کے کٹھ پتلے بے نقاب ہونگے اور مادر وطن کو پھر سے ہم سنواریں گے،امن، محبت بھائی چارہ،وحدت کے ذریعے دشمن کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے،خدا مادروطن کی محافظت فرمائے۔
 
وحت نیوز (لاہور) حلقہ این اے 120 کے یو سی 59 اسلام پورہ میں انتخابی دفتر کا افتتاح سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کی افتتاحی تقریب میں کارکنان اور اہل علاقہ یو سی 59 کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ مبارک موسوی نے الیکشن کمپئن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کیخلاف قیام اور کرپش کیخلاف جدوجہد ہمارے منشور کا حصہ ہے ن لیگ نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا این اے 120 میں عوام کی حالت زار تخت لاہور کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،سرکاری وسائل کا ضمنی الیکشن میں بے دریغ استعمال کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیئے،پی ٹی وی ن لیگ کا میڈیا سیل کا کردار ادا کرنا چھوڑ کر عوام کو حقائق سے آگاہ کریں حلقے میں الیکشن مہم کے دوران ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرنا الیکشن کمیشن کے رٹ کو چیلینج کرنا ہے،دھاندلی کے ذریعے الیکشن ھائی جیک کرنے والے سن لیں اس الیکشن میں ہم بے ضابطگیوں کے سامنے دیوار بنیں گے،شفاف الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ ووٹنگ کے عمل کی نگرانی پاک فوج کرے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ حیدر روڈ اسلام پورہ پر عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں حلقہ این اے 120 کے کارکنان شریک ہونگے،انشااللہ این اے 120 میں عوام کی جیت ہوگی اور پانامہ زدگان کو ایک دفعہ پھر رسوائی کا سامنا ہو گا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسدعباس شاہ کی درخواست پر جمیعت علمائے پاکستان نیازی نے ضمنی انتخاب حلقہ این اے 120 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مشترکہ اجلاس میں اسد عباس شاہ، اعجاز چوہدری، پیر عثمان نوری اور ڈاکٹر امجد چشتی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے، نواز شریف اور ان کی جماعت کی کرپشن سب پر واضح ہوچکی ہے، اس حلقہ کے انتخاب کو اہمیت اس وجہ سے بھی حاصل ہوگئی ہے کہ یہاں نواز شریف کی جماعت کی شکست پورے پاکستان میں ان کی جماعت کی شکست ثابت ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree