وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت وحدت ہائوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین غلام قاسم خان، سخاوت عباس، سید شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا گیلانی، دل شیر خان، اسد عباس، مرزا وجاہت علی، جواد جعفری، سید فرخ مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 مارچ کو ضلعی شوریٰ کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم تھر میں قحط سے متاثر پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خیرپور میں منعقد ہونے والی لبیک یارسول اللہ کانفرنس شیعہ سنی اتحاد کا عظیم مظہر ہوگی اور ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر ناکام ہوں گی۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری لبیک یارسول اللہ (ص)کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج سکھر کے دورے پر مدرسہ ولی عصر عج پہنچےجہاں انہوں نے مدرسے کی پرنسپل علامہ علی بخش سجادی سے ملاقات کی اور انہیں لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس کے بعد علامہ حسن شاہ کے مدرسے کا دورہ کیا جہاں طلاب سے ملاقات کی اور انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی، سکھر سے علامہ راجہ ناصر عباس دیگر رہنمائوں کے ہمراہ روہڑی پہنچےجہاں  امام بارگاہ شاہ نجف میں قدیمی تبرکات کی زیارت اور گدی نشین سید میراں علی شاہ سے ملاقات سے ملاقات کی ، بعد ازاں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا، روہڑی سے علامہ راجہ ناصر عباس گھوٹکی پہنچے جہاں تنظیمی نشست میں شرکت کی اور برادران سے خطاب کیا، گھوٹکی سے علامہ راجہ ناصر عباس کا قافلہ پنو عاقل پہنچاجہاں علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا اور علامہ مختار شاہ اور دیگر علاقائی عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں لبیک یا رسول اللہ (ص)میں شرکت کی دعوت دی ، پنو عاقل سے علامہ راجہ ناصر عباس کا قافلہ گوٹھ بچل شاہ پہنچا جہاں علامہ راجہ ناصر عباس نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے تنظیمی اجلاسوں میں علیحدہ علیحدہ شرکت کی ، شام کو پرانا سکھر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے حیدری مسجد میں عوامی جلسے سے خطاب کیا اس موقع پر علاقائی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس میں شرکت کے عزم کا اعادہ کیا،بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکھر شہر میں ڈسٹرکٹ بار کے  وکلاء ، اہل سنت اکابرین ، مسیحی برادی کے معززین اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور انہیں شیعہ سنی وحدت کے عظیم اجتماع لبیک یا رسول اللہ(ص)میں شرکت کی دعوت دی۔

 

قبل ازاں گذشتہ دو روز میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، ضلعی سیکریٹری جنرل سکھر چوہدری اظہر حسن ،ضلعی سیکریٹری جنرل خیر پور آغا منور جعفری اور وحدت یوتھ سندھ کے عہدیداران اور کارکنا ن کے ہمراہ خیر پور سمیت صالح پٹ ، کندرھا، ٹنڈو مستی، سیٹھارجہ، ہنگورجہ،رانی پور،کمب، جسکانی،لقمان،حسین آباد کے  مختلف مدارس، درگاہوں اور امام بارگاہوں کا   دورہ کیا اورروح پرور عوامی اجتماعات سے خطاب سمیت معززین ، گدی نشین ، مہتممین اور متولیان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 16مارچ کو ممتاز اسٹیڈیم خیر پورمیں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر مومنین نے اپنے محبوب اور جری لیڈر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فقید المثال استقبال کیئے اور پھول نچاور کیئے ۔

وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دمشق میں ثانی زہرا حضرت زینب بنت علی (ع) اور حضرت سکینہ بنت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ شام کے دوران بی بی زینب (س) اور بی بی سکینہ (س) کے روضہ جات پر حاضری دی اور پاکستان کے مظلومین کی ظلم کے خلاف جنگ میں کامیابی کی دعائیں کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم شام کے مسئول علامہ سرفراز  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس دور کی کربلا میں موجود حسینی، یزیدیوں اور تکفیریوں کو اس بات کی کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری زندگی میں روضہ جات کی توہین کرسکیں، مجاہدین حزب اللہ، شام کے غیور مسلمانوں اور مسیحیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کی روضہ جات کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا کر روضہ جات کی حفاظت کیلئے اپنے کردار کو ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجته السلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام علی رضا آباد میں بانی آئی ایس او پاکستان شهید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے اجتماع  میں شرکت  کی  ،بعد ازاں علامہ عبد الخالق اسدی نے شہید ڈاکٹر اور شہید محرم علی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاءاللہ قوم شہدا ءکے راستے کو کبهی فراموش نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزارت مذہبی امور نے بری امام سرکار کی نو سال سے بند عرس کی تقریبات بحال کرنے سے متعلق مجلس وحدت مسلمین کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لیں کہ عرس کی تقریبات بحال کرنے کے کیا اقدامات ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو درخواست ارصال کی تھی کے عرس کی تقریبات پر سے نو سال سے عائدپابندی ہٹائی جائے اوربری امام سرکار کے مزار اورشرکائےعرس  کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد میں حضرت بری امام کے مزار پر 27 مئی 2005ء کو ہونیوالے خودکش بم حملے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے پیش نظر حکومت نے عرس کی تقریبات پر پابندی لگا دی تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب حضرت بری امام کے 5 روزہ سالانہ عرس کے آخری دن کی تقریبات جاری تھیں، دھماکہ سے وہاں موجود زائرین اور ماتم داروں میں بھگدڑ مچ گئی، دھماکے کے وقت وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، صرف چند رضا کار لاشوں کو ایمبولینس میں ڈال رہے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی اور اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی سے بھی پنجاب پولیس کے دستے بلا لیے تھے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ دھماکہ ہوا ہے اس واقعے کے بعد سے وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بری امام کا سالانہ عرس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کیا ہوا تھا۔

 

index

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے، یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ،نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا، تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اجتماع سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے جس ناسور کو پالا تھا آج وہ ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرے گی اور انشاء اللہ دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے گی کہ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے اور فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلیٰ کا منصب کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کیا جائے، تھرپارکر میں بھوک سے نڈھال بچوں کی اموات پر قائم علی شاہ از خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے استعفیٰ پیش کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree