وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت لاڑکانہ میں سندھ کی عظیم روحانی شخصیت سائیں حضرت سید غلام حسین شاہ بخاری آف قنبرشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وفد میں مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی، منتظر مہدی شامل تھے ، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی طور پر ملاقات میں موجود تھے،علامہ امین شہیدی نے  سائیں حسین شاہ بخاری کو مجلس وحدت کی ابتک  کی کارکردگی  اور اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کوششو ں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، سائیں حسین شاہ بخاری نے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان قائم اتحاد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کے لئے آپ جیسی محب وطن قوتوں کو اکٹھا ہونا نا گزیر ہے، میری نیک خواہشات آپ لوگوں کے مشن میں شامل ہیں ۔ خدا آپ لوگوں کو ملک و قوم کی بہترین خدمت انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے وفدکی  سیکریٹری جنرل علامہ سید مھدی نجفی کی قیادت میں مسؤل دفتر مقام معظم رھبری آیت اللہ السید علی خامنہ ای نجف اشرف الشیخ ابو علی بہبہانی سے ملاقات کی ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسؤل دفتری رھبر نے فرمایا کہ مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے مکمل طور پر آگاہ بھی ہیں اور مطمئن بھی ہیں ، نیز الشیخ بہبہانی نے مجلس وحدت مسلمین کو اس مشکل دور میں عظیم جدوجھد پر خراج تحسین پیش کیا،اس ملاقات میں وفد نے الشیخ بہبہبانی کو پاکستان کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرنے کہ ساتھ ساتھ نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلاب کے مسائل سے بھی آگاہ کیا،آخر میں سیکریٹری جنرل سید مھدی نجفی کی دعوت بسرچشم قبول کرتے ہوئے الشیخ بہبہبانی نے آئندہ بروز جمعہ کو دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں تشریف لانے کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ اہلیان خیر پور کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، لبیک یا رسول اللہ کانفرنس سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑاطالبان مخالف اجتماع تھا، شدید مشکلات اور سخت ترین سازشیں حسینیوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا محب وطن شیعہ سنی عوام کے لئے خدا کا انمول تحفہ ہیں ، جب تک جسم میں ایک قطرہ خون کا باقی ہے سرزمین وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کر تے رہیں گے، ان خیالات ک اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کت مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقدہ عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔



ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے طالبان مخالف اجتماع کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کر کے طالبان سے اپنے مظبوط رشتو ں کا پاس رکھا ہے، قائم علی شاہ کی لبیک یا رسول اللہ()کانفرنس میں رکاوٹ سے ثابت ہو گیا کہ بلاول بھٹو کی طالبان کو للکار گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ، پیپلز پارٹی اگر اتنی ہی طالبان مخالف جماعت تھی تو جلسے میں رکاوٹ کے بجائے انعقاد میں ساتھ دیتی، تمام تر اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود خیر پور میں طالبان مخالف عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خدا ئے ذوالجلال کی نصرت کے بعد تمام حسنیوں کے جذبے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرائت وشجاعت اور صاحبزادہ حامد رضا کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے خیرپور میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ہر دور میں تشیع کے خلاف گھنائونی سازشیں کی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ایک بار پھر سندھ میں اپنی تاریخ دہرا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر صبح تک مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے دفاتر اور رہنمائوں کے گھروں کے باہر مظاہرے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مرکز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی کوئی اعلان ہوگا ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی اپنے اسیر رہنمائوں کی رہائی کے لیے مظاہرے اور دھرنے شروع کر دیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ جو اپنے آپ کو سید کہتا ہے یہ کیسا سید ہے جو اپنے جد کے خلاف ہونے والی بکواسات کو تو نہیں روک سکتا، خیرپور میں ہونے والی کانفرنس شیعہ سنی اتحادکی مظہر ہوگی جو کہ حکومت کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں ہے۔

وحدت نیوز(خیر پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف علماء کرام اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے سندھ کے اضلاع ماتلی، قاضی احمد، تلہار سمیت مختلف شہر احتجاجاً بند کر دئیے گئے ہیں اور سندھ بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا دائرہ فوری طور پر وسیع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی شام پانچ بجے نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اگر گرفتار کئے گئے علماء کرام اور کارکنان کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا اور لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر کا گھراﺅ کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری آصف زرداری، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیر پور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔

وحدت نیوز(خیر پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا سول اسپتال کا دورہ ، گذشتہ رات زخمی ہو نے والے ایم ڈبلیو ایم کے9کارکنان کی عیادت کی، تفصیلات کے مطابق لبیک یا رسول اللہ(ص)کانفرنس کی وال چاکنگ کرتے ہو ئے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کانشانہ بننے والے ایم ڈبلیو ایم کے 9کارکنان کو سول اسپتال خیر پور منتقل کیا گیا تھازخمی کارکنان کی عیادت کے لیئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما عبد اللہ مطہری ، عالم کربلائی، علامہ نشان حیدرساجدی ،چوہدری اظہر حسن اچانک سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمی کارکنوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree